Urdu book · دین کامل

اخلاق

Urdu book, p. 44

By Maulana Wahiduddin Khan

خدا کو پاتا ہے وہ گویا سب سے بڑی چیز کو پاتا ہے ۔ اس کا نتیجہ یہ ہوتا ہے کہ اس کا دل سب سے بڑا دل بن جاتا ہے ۔ اس کے اندر کھونے کو برداشت کرنے کی انتہا طاقت پیدا ہو جاتی ہے ۔ اس کے اندر یہ مزاج آجاتا ہے کہ وہ اونچی سطح سے لوگوں کے ساتھ معاملہ کر سکے ۔ اس کے اندر سے تنگ نظری کا مزاج ختم ہو جاتا ہے ۔ لوگ اس کے ساتھ معاملہ کرنے میں اس کو اعلیٰ ظرف پاتے ہیں ۔ وہ کردار اور اخلاق کے اعتبار سے ایک اونچا انسان بن جاتا ہے ۔ پیغمبر اسلام صلی اللہ علیہ وسلم کے بارہ میں قرآن میں ارشاد ہوا ہے : اِنَّکَ لَعَلٰی خُلُقٍ عَظِيْمٍ (القلم) یقیناً تم اعلیٰ اخلاق پر ہو۔ اعلیٰ اخلاق جوابی اخلاق نہیں ہوتا۔ بلکہ وہ اصول کی بنیاد پر بنتا ہے ۔ آدمی دوسروں کے ساتھ جو کچھ کرتا ہے یہ دیکھ کر نہیں کرتا کہ دوسرے لوگ اس کے ساتھ کیا کر رہے ہیں بلکہ یہ سوچ کر کرتا ہے کہ بہ اعتبار اصول اس کا رویہ کیا ہونا چاہیے اور کیا نہیں ہونا چاہیے۔ لوگوں کے درمیان اس کا سلوک لوگوں کی روش کے تابع نہیں ہوتا بلکہ خود اپنے معیار اخلاق کے تابع ہوتا ہے ۔ یہی بات ہے جو حدیث میں ان الفاظ میں آئی ہے : عَنْ حُذَيْفَةَ قَالَ قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّی اللَّه حضرت حذیفہؓ کہتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ : لَا تَكُونُوا إِمَّعَةً علیہ وسلم نے فرمایا ۔ لوگو ، اُمَّعہ نہ بنو ۔ تم یہ کہنے لگو تَقُولُونَ إِنْ أَحْسَنَ النَّاسُ أَحْسَنْنَا وَ کہ اگر لوگ اچھا سلوک کریں گے تو ہم بھی اچھا إِنْ أَسَاؤُوا أَظْلَمْنَا وَلَكِنْ وَطِّنُوا أَنْفُسَكُمْ سلوک کریں گے ۔ اور اگر لوگ برا برتاؤ کریں گے إِنْ أَحْسَنَ النَّاسُ أَنْ تُحْسِنُوا وَإِنْ تو ہم بھی برتاؤ کریں گے ۔ بلکہ تم اپنے آپ کو أَسَاؤُوا فَلَا تَظْلِمُوا (مشکوة ، باب الظلم) تیار کرو کہ اگر لوگ اچھا سلوک کریں تب بھی ہم ان سے اچھا سلوک کریں گے اور اگر وہ بُرا سلوک کریں تو ہم خود ان کے ساتھ برائی نہیں کریں گے۔ اسی بات کو ایک اور حدیث میں اس طرح بتایا گیا ہے : عَنْ عُقْبَةَ بْنِ عَامِرٍ قَالَ قَالَ رَسُولُ اللَّهِ حضرت عقبہؓ کہتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ : أَلَا أُخْبِرُكَ وسلم نے فرمایا ؛ کیا میں تم کو دنیا اور آخرت کے

The printed page

‹ Previous page Next page › About this book Open in the reader

Printed page