اتحاد
Urdu book, p. 61
By Maulana Wahiduddin Khan
اتحاد قرآن اور حدیث میں اتحاد پر بہت زیادہ زور دیا گیا ہے ۔ شخصی اعتبار سے ایک آدمی کے لیے سب سے اہم چیز ایمان ہے ۔ اور اجتماعی اعتبار سے اہل ایمان کے مجموعہ کے لیے سب سے اہم چیز اتحاد ۔ ایمان کے بغیر فرد کی کوئی قیمت نہیں ۔ اسی طرح اتحاد کے بغیر اجتماع کی کوئی قیمت نہیں ۔ قرآن میں ارشاد ہوا ہے : واعتصمو ابحبل اللہ جمیعا (اے ایمان والو) تم سب مل کر اللہ کی رسی کو لا تفرقوا واذكر و انعمته الله عليكم مضبوط پکڑ لو اور متفرق نہ ہو ۔ اور اللہ کا یہ انعام اذكنتم اعداء فالقت بين قلوبكم اپنے اوپر یاد رکھو کہ تم آگ کے گڑھے کے فاصبحتم بنعمته اخوانا وكنتم کنارے تھے تو اللہ نے تم کو اس سے على شفا حفرة من النار فانقذكم بچالیا ۔ اس طرح اللہ تمہارے لیے اپنی منها كذالك يبين الله لكم اءياته نشانیاں بیان کرتا ہے تاکہ تم ہدایت لعلكم تهتدون (آل عمران ۱۰۳) پاؤ ۔ اس آیت میں اہل ایمان کو اتحاد کی تاکید کی گئی ہے ۔ اتحاد کے بغیر کوئی بڑا کام نہیں کیا جاسکتا ۔ اتحاد ہر اسلامی عمل کے لیے لازمی طور پر ضروری ہے ۔ اسلام میں اتحاد کی اہمیت اتنی زیادہ ہے کہ نہ صرف عام اجتماعی معاملات میں اتحاد پر زور دیا گیا ہے ۔ بلکہ خالص عبادتی معاملات کا نظام بھی اس طرح مقرر کیا گیا ہے کہ اس کو سب مسلمان مل کر اجتماعی طور پر ادا کریں۔ نماز اپنی حقیقت کے اعتبار سے ایک انفرادی فعل ہے ۔ نماز کا مطلب یہ ہے کہ ایک

‹ Previous page Next page › About this book Open in the reader