Urdu book · دین کامل

اتحاد

Urdu book, p. 68

By Maulana Wahiduddin Khan

مہم شروع کی جائے جس میں بہت سے لوگ کام کرنے والے ہوں۔ اب اگر وہ ایک دوسرے سے اختلاف کرنے لگیں تو ادارہ کا کام معطل ہو جائے گا اور ساری طاقت آپس کے مسائل نمٹانے پر صرف ہونے لگے گی۔ تبلیغ و دعوت کے کام کے لیے ایک ادارہ قائم کیا جائے ۔ مختلف مقامات پر اس کی بہت سی شاخیں ہوں ۔ اب اگر ہر شاخ کے ذمہ دار کے ذہن میں آزادی کا خیال آجائے ، ہر شاخ مرکز سے الگ ہونے کی بات سوچنے لگے تو ساری طاقت اندرونی مسائل کو نمٹانے میں صرف ہونے لگے گی اور باہر تبلیغ کرنے کا کام دھرارہ جائے گا ۔ تبلیغی عمل لازمی طور پر اتحاد چاہتا ہے ۔ جہاں افراد کے درمیان اختلافات پیدا ہو جائیں وہاں موثر تبلیغی کام نہیں کیا جا سکتا ۔ تقویٰ سے اتحاد اختلاف کی سب سے بڑی وجہ انانیت ہے۔ جو لوگ اللہ سے ڈرنے والے ہوں ان کے درمیان کبھی اختلاف اس بری حد تک نہیں پہنچ سکتا جو قوموں کو ھلاک کرنے والا ہو ۔ حقیقت یہ ہے کہ تقویٰ اختلاف کا قاتل ہے۔ جہاں تقویٰ ہوگا وہاں اختلاف نہیں ہوگا اور جہاں اختلاف ہوگا وہاں تقویٰ نہیں ہوگا ۔ ایک بار مجھے ایک اجتماع میں شرکت کا اتفاق ہوا ۔ یہ علماءِ اسلام کا اجتماع تھا ۔ اور اس میں ملیٰ اداروں کے مسائل پر گفتگو ہورہی تھی ۔ ہر آدمی ایک الگ خیال لے کر اٹھتا اور اس پر الفاظ کا دریا بہانا شروع کر دیتا۔ جتنے مقررین تھے اتنی ہی راہیں تھیں۔ ہر آدمی کو اپنی رائے پر اتنا شدید اصرار تھا کہ وہ کسی طرح اپنی رائے چھوڑنے پر تیار نہ تھا۔ میں خاموش بیٹھا ہوا لوگوں کی باتیں سن رہا تھا۔ میرے دل پر ایک غم کی کیفیت چھائی ہوئی تھی ۔ کچھ لوگوں نے اصرار کیا کہ آپ بھی بولیے۔ میں کھڑا ہوا تو میں نے کہا کہ میں زیرِ بحث مسائل پر کوئی براہ راست کلام نہیں کروں گا ۔ بلکہ ایک اصولی بات کہوں گا ۔ اور وہ یہ ہے کہ ہماری ملت کا اصل مسئلہ اس وقت یہ ہے کہ ہم نے تقویٰ کو کھو دیا ہے ۔ ساری قوم بے خوئی کی نفسیات میں مبتلا ہو گئی ہے۔ اس کے مختلف نتائج میں سے ایک وہ ہے جس کا منظر یہاں دکھائی دے رہا ہے ۔ پھر میں نے کہا کہ اگر ہمارے دل اللہ کے ڈر سے کانپنے والے ہوں تو رایوں کی کثرت اور بحثوں

The printed page

‹ Previous page Next page › About this book Open in the reader

Printed page