اتحاد
Urdu book, p. 77
By Maulana Wahiduddin Khan
کتاب یئوب من کتائب (ایک خط فوجی دوستوں کا کام کرے گا) اس کے بعد اس نے ایک سخت دھمکی کا خط لکھ کر قبیلہ کے سردار کے نام روانہ کیا۔ خط پا کر قبیلہ کی ہمت پست ہوگئی۔ وہ بناوٹ کرنے سے رک گئے ۔ اسی واقعہ پر شاعر نے یہ شعر کہا تھا : اذاما أرسل الامراء جيشا الى الاعداء ارسلنا الكتابا جب حاکم لوگ دشمن کی طرف فوج بھیجتے ہیں تو ہم صرف ایک خط بھیج دیتے ہیں ۔ مسلمانوں کی یہ ہیبت اس وقت تھی جب کہ ان کے اندر اتحاد تھا ۔ جب دشمن سمجھتا تھا کہ ایک مسلمان کو نشانہ بنانا پوری مسلم قوم کے خلاف اعلان جنگ کرنے کے ہم معنی ہے۔ جب مسلمان صحیح معنوں میں ایک وحد امت بنے ہوئے تھے ۔ اس کے بعد جب مسلمانوں کے اندر اختلاف اور انتشار پیدا ہوگیا تو دشمنوں پر ان کی دھاک بھی ختم ہوگئی۔ دشمن ان کے خلاف جری ہوگئے ۔ اس کی ایک تاریخی مثال اسپین کا واقعہ ہے۔ اسپین میں مسلمانوں نے تقریباً آٹھ سو سال تک حکومت کی ۔ انہوں نے وہاں جدید سائنسی تمدن کی بنیاد رکھی ۔ مگر بعد کو ان کے اندر اختلاف پیدا ہوگیا۔ صوبوں کے مسلم حکام مرکز کے خلاف بغاوتیں کرنے لگے ۔ جو شخص جس علاقہ کا حاکم تھا اس نے چاہاکہ اس کو ایک آزاد سلطنت قرار دے کر اس کا خود مختار حکمران بن جائے ۔ اس طرح کے اختلافات کی بنا پر عیسائی ان کے خلاف جری ہوگئے ۔ انہوں نے مسلم حکومت پر حملے شروع کر دیے ۔ اس وقت مسلمانوں کا باہمی اختلاف اتنا بڑھا ہوا تھا کہ مسلمان مرکزی خلافت کو ختم کرنے کے لیے عیسائیوں سے مل کر اس سے جنگ کرنے لگے ۔ اس کا نتیجہ یہ ہوا کہ نہایت ذلت کے ساتھ اسپین سے مسلمانوں کا وجود مٹا دیا گیا ۔ اختلاف سب سے بڑا خطرہ ایک روایت الفاظ کے معمولی فرق کے ساتھ حدیث کی مختلف کتابوں میں آئی ہے۔ حافظ ابن کثیر نے سورہ انعام آیت ۶۵ کی تفسیر کے تحت جو روایت نقل کی ہے اس کا ترجمہ یہ ہے : حضرت خباب بن ارت کہتے ہیں کہ میں اس وقت رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ

‹ Previous page Next page › About this book Open in the reader