Urdu book · دین کامل

اتحاد

Urdu book, p. 80

By Maulana Wahiduddin Khan

سے مراد خدا کی کتاب کی واضح تعلیمات ہیں۔ اس کے مقابلہ میں غیر خدا کی رسی یہ ہے کہ لوگ دین میں خود ساختہ مسئلے نکالیں اور ان پر الگ الگ ٹولیاں بنانے لگیں۔ تیسری چیز باہمی اتحاد قائم کرنے کا ایک ذریعہ ہے۔ یعنی جس شخص کو اللہ سرداری کے مقام پر پہونچا دے ، اس کی سرداری کو تمام مسلمان تسلیم کر لیں ۔ وہ اس کے ساتھ خیر خواہی کا معاملہ کریں نہ کہ اختلاف اور بغاوت کا۔ قائم شدہ اجتماعی نظام سے بغاوت مسلمانوں کے لیے کسی حال میں جائز نہیں۔ خواہ بظاہر بغاوت کرنے والوں کے پاس اس کی کتنی ہی خوبصورت تاویل کیوں نہ موجود ہو۔ قائم شدہ مسلم حکومت سے ٹکراؤ کرنا سراسر غیر دینی فعل ہے۔ اس کو دین کے نام پر کرنا اس کو جائز نہیں قرار دیتا۔ تاریخ میں مسلمانوں کے اندر جتنے بڑے بڑے باہمی اختلافات پیش آئے ہیں ان سب کے پیچھے یہی وجہ کار فرما رہی ہے ۔ یعنی ایک قائم شدہ حکومت کو غیر صالح قرار دے کر اس کے خلاف تحریک چلانا۔ مسلمان اگر اس ہدایت کو پکڑ لیں اور قائم شدہ مسلم حکومت کے خلاف ” اصلاح سیاست “ کی مہم چلانا چھوڑ دیں تو بیشتر باہمی جھگڑے اپنے آپ ختم ہو جائیں گے۔ جس کام سے خدا اور رسول نے منع کیا ہو اس میں کبھی بھلائی نہیں ہوسکتی، خواہ بظاہر وہ ہم کو کتنا ہی اچھا معلوم ہوتا ہو ۔ خواہ اس کے لیے ہم نے بطورِ خود کتنا ہی خوبصورت نظریہ گھڑ رکھا ہو۔

The printed page

‹ Previous page Next page › About this book Open in the reader

Printed page