Urdu book · دین کامل

دین کامل

Urdu book, p. 92

By Maulana Wahiduddin Khan

اقتصادی ترقی نے امریکہ کو اب اقتصادی اعتبار سے نمبر ۲ کی طاقت بنا دیا ہے ۔ تمام اقتصادی میدانوں میں جاپان کے مقابلہ میں امریکہ اب دفاعی پوزیشن میں چلا گیا ہے ۔ اس آرٹیکل کو پڑھنے کے بعد ایک امریکی برائن مرسکی نے ٹائم کو ایک خط لکھا جو اس کے شمارہ ۲۵ جولائی ۱۹۸۸ میں چھپا ہے۔ یہ خط مختصر ہونے (Brian Mirsky) کے باوجود انتہائی عبرت ناک ہے ۔ اس نے لکھا کہ امریکہ نے اگر چہ جنگ جیتی تھی مگر جاپان امن جیت گیا: Your article on Japan's economic success makes it obvious that although the U.S. won the war, Japan won the peace (p.2). تئیسر کا معاملہ فتنہ (Persecution) کے خاتمہ سے دعوت کے حق میں جو نئے موافق حالات پیدا ہوئے ہیں ، اس کو قرآن میں تئیسر سے تعبیر کیا گیا ہے ۔ قرآن کی ایک کی سورہ میں اعلان کیا گیا تھا کہ ہم تم کو آسان راستہ کی طرف لے چلیں گے ، پس لوگوں کو نصیحت کرو ، اگر انھیں نصیحت فائدہ پہنچائے ( الاعلیٰ ۸ - ۹)، اسی طرح قرآن میں صحابہ کرام کو یہ دعا سکھائی گئی کہ اے ہمارے رب ، ہم پر وہ بوجھ نہ ڈال جیسا بوجھ تو نے پہلے لوگوں پر ڈالا تھا (البقرہ ۲۸۶ ) قدیم طرز کے مذہبی جبر کا خاتمہ اسی وعدہ الہی کی تکمیل اور اسی دعا سے صحابہ کا پورا ہونا ہے ۔ حقیقت یہ ہے کہ دعوتی ذمہ داری کے معاملہ میں اللہ تعالیٰ نے صرف تفویض کا معاملہ نہیں فرمایا ، بلکہ تئیسر کا معاملہ بھی فرمایا ہے ۔ یعنی اللہ تعالیٰ نے ایسا نہیں کیا کہ بس ایک ذمہ داری ہمارے حوالے کرکے خود الگ ہو کر مشاہد بن جائے ۔ بلکہ اس کام میں وہ خود ہمارے مددگار کے طور پر شریک ہے۔ اس نے ہر قسم کے موافق اسباب ہمارے حق میں جمع کر دیئے ہیں تاکہ یہ کام کرنا ہمارے لیے آخری حد تک آسان ہو جائے ۔ حتی کہ اس کام میں ہمارے لیے آسانی پیدا کرنے کی خاطر اس نے خود تاریخ انسانی کو بدل دیا ۔ اتمام حجت دعوت الی اللہ کا معاملہ کوئی سادہ معاملہ نہیں ، اس کا براہ راست تعلق خدا کے تخلیقی منصوبے سے ہے ۔ اس طرح اس کی اہمیت صرف بندہ کے اعتبار سے نہیں رہتی بلکہ خود (Creation plan) خدا کے اعتبار سے اس کی اہمیت ہو جاتی ہے ۔ موجودہ دنیا انسان کے لیے دار الامتحان ہے ۔ قرآن میں بتایا گیا ہے کہ خدا نے موت اور زندگی

The printed page

‹ Previous page Next page › About this book Open in the reader

Printed page