دین کامل
Urdu book, p. 96
By Maulana Wahiduddin Khan
In the Prophet of Islam there is nothing vague and shadowy, mythical or mysterious, as, for instance, in Zoroaster and Sreekrishna, or even in Buddha and Christ. The very existence of those Prophets has been seriously doubted and even totally denied; but nobody, as far as I am aware, has ever ventured to reduce the Prophet of Islam either into a “Solar myth” or into a “fairy tale” as some eminent Savants of Europe have done with Buddha and Christ. Oh! what a relief to find, after all, a truly historical Prophet to believe in! تمام موجودہ مذاہب ماضی میں پیدا ہوئے ۔ اس اعتبار سے ان کی صحت و واقعیت کو جانچ کرنے کا پہلا معیار صرف تاریخی معیار ہے ۔ آج کا انسان کسی مذہب کو اختیار کرنے کے لیے سب سے پہلے اس کا تاریخی جائزہ لینا چاہتا ہے ۔ مگر جب وہ ان مذاہب کو تاریخ کے معیار پر پرچ کرتا ہے تو اس کو معلوم ہوتا ہے کہ صرف اسلام ہی وہ مذہب ہے جو تاریخ کے مسلمہ معیار پر پورا اترتا ہے ۔ اس کے سوا جو مذاہب ہیں وہ سب کے سب غیر تاریخی ہیں ۔ اور اس بنا پر وہ قابلِ تسلیم نہیں ہو سکتے ۔ ایک صحیح علی ذوق رکھنے والے آدمی کے لیے اس کے سوا کوئی صورت نہیں کہ وہ اسلام کو اختیار کرلے ، کیوں کہ اس کے سوا کوئی اور مذہب تاریخی طور پر معتبر نہیں ۔ علمی تائید اسلام کو استو کام عطا کرنے والی باتوں میں سے ایک بات یہ ہے کہ موجودہ زمانہ میں جو نئے حقائق معلوم ہوئے ، وہ مکمل طور پر اسلام کی تصدیق بن گیے ۔ اسلام ایک ایسے دور میں آیا جب کہ نئے حقائق ابھی ظاہر نہیں ہوئے تھے ۔ ایسی حالت میں نئے حقائق کا اسلام کی تعلیمات سے نہ ٹکرانا اس بات کا ثبوت ہے کہ وہ عالم الغیب کا بھیجا ہوا کلام ہے ۔ جب کہ دوسرے مذاہب کا معاملہ بالکل مختلف ہے ۔ ان کے بیانات بعد کی دریافتوں سے ٹکرا گئے ، اس طرح ثابت ہوا کہ وہ یا تو عالم الغیب خدا کا کلام نہیں ، یا اس میں خدائی کلام کے ساتھ انسانی کلام کی آمیزش ہو گئی ہے ۔ اور دونوں حالتوں میں وہ غیر معتبر ہے ۔ یہاں اس کی ایک تعلبی مثال درج کی جاتی ہے ۔ بائبل میں زمین کی پیدائش کا اور اس کے اوپر آدم کی آباد کاری کا ذکر دنوں اور سالوں کے تعین کے ساتھ کیا گیا ہے ۔ اسی طرح آدم کے بعد سے لے کر موسیٰ تک کی تمام نسلوں کا ذکر ان کی عمر کی قید کے ساتھ نام بنام موجود ہے ۔ ان تفصیلات اور اعداد کو لے کر علما ر بائبل نے زمین اور انسانی نسلوں کی پوری عمر متعین کرنے

‹ Previous page Next page › About this book Open in the reader