نصب العین کا تصور
Urdu book, p. 29
By Maulana Wahiduddin Khan
جماعتی اسلامی کا نصب العین اور اُس کی تمام سعی و جہد کا مقصود دُنیا میں حکومتِ الہیہ کا قیام اور آخرت میں رضائے الہی کا حصول ہے :۔ دستور جماعت اسلامی (۱۹۴۸) دین کا مفہوم تعبیر کے اس نقشہ میں دین کا جو تصور قائم ہوتا ہے، وہ یہ ہے : " دین کا لفظ قریب قریب وہی معنی رکھتا ہے جو زمانہ حال میں ” اسٹیٹ“ کے معنی ہیں۔ لوگوں کا کسی بالاتر اقتدار کو تسلیم کر کے اُس کی اطاعت کرنا، یہ اسٹیٹ ہے، یہی دین کا مفہوم بھی ہے۔ اور دین حق یہ ہے کہ انسان دوسرے انسان کی، خود اپنے نفس کی اور تمام مخلوقات کی بندگی و اطاعت چھوڑ کر صرف اللہ کے اقتدارِ اعلیٰ کو تسلیم کرے اور اسی کی بندگی و اطاعت اختیار کرے، پس درحقیقت اللہ کا رسول اپنے بھیجنے والے کی طرف سے ایک ایسے اسٹیٹ کا نظام لے کر آیا ہے جس میں نہ تو انسان کی خود اختیاری کے لئے کوئی جگہ ہے نہ انسان پر انسان کی حاکمیت کے لئے کوئی مقام، بلکہ حاکمیت و اقتدار اعلیٰ جو کچھ بھی ہے صرف اللہ کے لئے ہے :" سلمان اور موجودہ سیاسی کشمکش، حصہ سوم انبیائے کی بعثت انبیا کے بعثت کی غرض و غایت کیا تھی، اس کا جواب اس فکر کے سانچے میں

‹ Previous page Next page › About this book Open in the reader