نصب العین کا تصور
Urdu book, p. 31
By Maulana Wahiduddin Khan
اسلامی جماعت جب اسلام ایک سیاسی فکر بن جائے تو اسلامی جماعت کا سیاسی پارٹی کی شکل اختیار کرنا ضروری ہے : " (اسلام کی) دعوت جو لوگ قبول کر لیں ، وہ ..... اسلامی جماعت کے رکن بن جاتے ہیں اور اس طرح وہ بین الاقوامی انقلابی پارٹی تیار ہوتی ہے جسے قرآن "حزبُ اللہ" کے نام سے یاد کرتا ہے .... یہ پارٹی وجود میں آتے ہی اپنے مقصدِ وجود کی تخصیص کے لئے جہاد شروع کر دیتی ہے ، اُس کے عین وجود کا اقتضاہی یہی ہے کہ یہ غیر اسلامی نظام کی حکمرانی کو مٹانے کی کوشش کرے اوراُس کے مقابلے میں تمدّن و اجتماع کے اُس معتدل ومتوازن ضابطے کی حکومت قائم کرے جسے قرآن ایک جامع نام "کلمۃ اللہ" سے تعبیر کرتا ہے : " یہ مذہبی تبلیغ کرنے والے وعظین اور مبشّرین کی جماعت نہیں بلکہ خدائی فوجداروں کی جماعت ہے اور اُس کا کام یہ ہے کہ دنیا سے ظلم ، فتنہ ، فساد ، بد اخلاقی ، طغیان اور ناجائز انتفاع کو بیخ و ریش مٹادے ، ارباب من دون اللہ کی خداوندی کو ختم کر دے اور بدی کی جگہ نیکی قائم کرے ، لہٰذا اس پارٹی کے لئے حکومت کے اقتدار پر قبضہ کئے بغیر کوئی چارہ نہیں ہے کیونکہ مفسدانہ نظامِ تمدّن ایک فاسد حکومت کے بل پر ہی قائم ہوتا ہے اور ایک صالح نظامِ تمدّن اُس وقت تک کسی طرح

‹ Previous page Next page › About this book Open in the reader