Urdu book · دین کی سیاسی تعبیر

دین کی سیاسی تعبیر

Urdu book, p. 33

By Maulana Wahiduddin Khan

ہیں جو انسانی زندگی میں خود اپنے بنائے ہوئے قوانین کو پوری قوت کے ساتھ جاری کر رہے ہیں، اور اُن کے مقابلے میں مسلمان پر یہ ذمہ داری ــــــ بھاری کمر توڑ دینے والی ذمہ داری ــــــ ڈالی گئی ہے کہ یہاں خدا کے قانون کو پھیلائے اور جاری کرے۔ انسان کے بنائے ہوئے قوانین جہاں جہاں چل رہے ہیں، اُنہیں مٹائے اور اُن کی جگہ اللہ وحدہٗ لاشریک لہ کے قانون کا نظامِ زندگی قائم کیا جائے، یہ زبردست خدمت جو اللہ نے مسلمان کے سپرد کی ہے، اُس کو اللہ کے باغی جਥوں کے مقابلے میں کوئی اکیلا مسلمان انجام نہیں دے سکتا۔ اگر کروڑوں مسلمان بھی دنیا میں موجود ہوں، مگر الگ الگ رہ کر انفرادی کوشش کریں تب بھی مخالفین کی منظم طاقت کے مقابلے میں کامیاب نہیں ہو سکتے، اس لئے ناگزیر ہے کہ وہ سارے بندے جو خدا کی عبادت کرنا چاہتے ہیں ایک جتھہ بنائیں اور مل کر اپنے مقصد کے لئے جِدّوجہد کریں، نماز انفرادی سیرت کی تعمیر کے ساتھ یہ کام بھی کرتی ہے، وہ اس اجتماعی نظام کا پورا ڈھانچہ بناتی ہے، اُس کو قائم کرتی ہے اور قائم رکھتی ہے اور اُسے روزانہ پانچ مرتبہ حرکت میں لاتی ہے، تاکہ وہ ایک مشین کی طرح چلتا رہے : اسلامی عبادات پر تحقیقی نظر تقویٰ اور احسان " تقویٰ کا اساسی تصور خدا کا خوف ہے، جو انسان کو اُس کی ناراضی

The printed page

‹ Previous page Next page › About this book Open in the reader

Printed page