Urdu book · دین کی سیاسی تعبیر

معراج کا واقعہ

Urdu book, p. 37

By Maulana Wahiduddin Khan

آپ کو اپنے مشن کی تبلیغ کرتے ہوئے تقریباً بارہ سال گزر چکے تھے ...... اور آپ کی تحریک ایک مرحلے سے گزر کر دوسرے مرحلے میں قدم رکھنے کو تھی، دوسرے مرحلے سے میری مراد یہ ہے کہ اب وقت آگیا تھا کہ آپ مکہ کی ناموافق سر زمین کو چھوڑ کر مدینے کی طرف منتقل ہو جائیں جہاں آپ کی کامیابی کے لئے زمین تیار رکھتی ...... اور اسلام کی تحریک ایک ابیٹڈ میں تبدیل ہونے کو تھی، اس لئے اس اہم موقع پر ایک نیا پروانۂ تقرر اور نئی ہدایات دینے کے لئے بادشاہِ کائنات نے آپ کو اپنے حضور میں طلب فرمایا ــــــ اسی پیشی و حضوری کا نام معراج ہے “ ” چودہ اصول جو معراج میں آنحضور صلی اللہ علیہ وسلم کو دیئے گئے ان کی حیثیت صرف اخلاقی تعلیمات ہی کی نہ تھی، در اصل یہ اسلام کا مینی فسٹو تھا اور وہ پروگرام تھا جس پر آپ کو آنے والے زمانے میں سوسائٹی کی تعمیر کرنی تھی، یہ ہدایات اس وقت دی گئیں جب آپ کی تحریک عنقریب تبلیغ کے مرحلے سے گزر کر حکومت اور سیاسی اقتدار کے مرحلے میں قدم رکھنے والی تھی، لہٰذا اس دور کے شروع ہونے سے پہلے یہ بتا دیا گیا کہ خدا کا پیغمبر کن اصولوں پر تمدن کا نظام قائم کرے گا، اسی لئے معراج میں یہ چودہ نکات مقرر کرنے کے ساتھ ہی اللہ تعالیٰ نے تمام پیروانِ اسلام کے لئے پانچ وقت کی نماز فرض کی تا کہ جو لوگ اس پروگرام کو عملی جامہ پہنانے کے لئے اٹھیں اُن

The printed page

‹ Previous page Next page › About this book Open in the reader

Printed page