Urdu book · دین کی سیاسی تعبیر

قرآن وحدیث سے استدلال

Urdu book, p. 39

By Maulana Wahiduddin Khan

قرآن وحدیث سے استدلال ایک شخص کہہ سکتا ہے کہ مولانا مودودی نے اگر سیاست کو دین کا مرکزی جز و بنایا تو اس میں اعتراض کی کیا بات ہے ۔ ہو سکتا ہے کہ دین میں سیاست کا مقام یہی ہو مگر سوال یہ ہے کہ اس کا ثبوت کیا ہے ۔ محض دعویٰ یا ادبی تحریریں تو اس کو ثابت کرنے کے لئے کافی نہیں ہو سکتیں بلکہ یقینی طور پر اس کا ثبوت قرآن وحدیث میں ہونا چاہیئے ۔ اور ثبوت بھی وہ جو عبارت النص میں براہِ راست طور پر موجود ہو۔ کسی اور قسم کی دلیل سے اس کو ثابت کرنے کی کوشش صرف دعوے کو کمزور کرنا ہے۔ اس سلسلہ میں مولانا مودودی نے یا اُن کے حلقہ کے دوسرے اہلِ قلم نے جن آیات واہادیث سے استدلال کیا ہے، ان سب کا میں نے اپنی کتاب (تعبیر کی غلطی) میں مفصل تحقیقی تجزیہ کیا ہے اور ہاں یہ بات ثابت ہو چکی ہے کہ ان میں سے کوئی بھی مولانا مودودی کی تعبیرِ دین کا ماخذ نہیں بنتی۔ یہاں مثال کے طور پر ان میں سے دو حوالے نقل کئے جاتے ہیں ایک آیت کا اور ایک حدیث کا۔ اس تعبیر کے حق میں جن آیات سے استدلال کیا جاتا ہے، اُن میں سے ایک خاص آیت حسب ذیل ہے :- شَرَعَ لَكُمْ مِنَ الدِّيْنِ مَا وَصَّی خدا نے تمھارے لئے وہی دین مقرر

The printed page

‹ Previous page Next page › About this book Open in the reader

Printed page