قرآن وحدیث سے استدلال
Urdu book, p. 49
By Maulana Wahiduddin Khan
جماعتِ اسلامی کے نصب العین کا رشتہ آپ سے آپ بعثتِ محمدی کے مقصد سے جڑ جاتا ہے“۔ یہ نصب العین صاحب مضمون کے الفاظ میں یہ تھا:- ”________ دنیا میں اللہ کی تشریعی حکومت قائم کرنا“، ”اللہ کے بھیجے ہوئے دین و شریعت کی تنفیذ اور دنیا کی اصلاح“؛ ”دین حق کو قائم کرنا اور اسے تمام ادیانِ باطلہ پر غالب کرنا“۔ صاحب مضمون کے نزدیک یہی” بعثتِ محمدی کا مقصد“ تھا جو”کتاب اللہ میں بھی موجود ہے، احادیثِ رسول میں بھی پایا جاتا ہے اور اسلامی تاریخ میں بھی ملتا ہے“ ان کثیر دلائل میں سے اُنھوں نے” اس مقالے میں صرف ایک حدیث“ پیش کی تھی جو اُن کے نزدیک اُن کے دعوے کو”بہ و وضاحت“ ثابت کرتی ہے اور اس سلسلے کی دوسری نصوص کی”بہترین شرح“ ہے۔ یہ امام بخاری کی ایک روایت ہے جس کو دوسرے محدثین نے بھی نقل کیا ہو عطا بن یسار فرماتے ہیں کہ اُنھوں نے عبداللہ بن عمرو بن العاص سے ملاقات کی اور اُن سے دریافت کیا ”مجھے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی وہ صفت بتائیے جو تو رات میں بیان ہوئی ہو“ اس کے جواب میں اُنھوں نے تو رات میں مذکور آپ کی کچھ صفتیں بیان کیں ان میں سے ایک صفت یہ تھی:- لن يقبضه حتى يقيم به الملة العوجاء اللہ اس وقت تک ان کی روح قبض نہ کرے گا جب تک بأن يقولوا لا اله الا الله يفتح بها انکے ذریعہ سے ملتِ عوجا کو سیدھا نہ کرلے اس طرح کہ اعين عمى و اذان صم و قلوب غلف لوگ لا الہ الا اللہ کہنے لگیں پس وہ اس ذریعہ سے بہت سی (بخاری کتاب البيوع باب کراہیۃ السحب فی الاسواق) اندھی آنکھوں بہرے کانوں اور بند دلوں کو کھولے گا

‹ Previous page Next page › About this book Open in the reader