غلط تعبیر کہاں تک لے جاتی ہے
Urdu book, p. 55
By Maulana Wahiduddin Khan
غلط تعبیر کہاں تک لے جاتی ہے میری کتاب کی اشاعت کے بعد جماعت اسلامی ہند و پاک کی طرف سے جواب میں کثرت سے تحریریں اور تنقیدیں شائع ہوتی رہی ہیں۔ مگر انھوں نے صرف یہ کیا ہے کہ اس حقیقت کو مزید واضح کر دیا ہے کہ جماعت کے پورے حلقہ کے پاس دین کی اس سیاسی تعبیر کے حق میں کوئی واقعی دلیل موجود نہیں ہے۔ یہاں میں ان شائع شدہ جوابات میں سے ایک ٹکڑا نقل کرتا ہوں جس سے اندازہ ہو گا کہ میری کتاب کے رد میں جو کچھ لکھا گیا ہے، وہ اصل اعتراض کے اعتبار سے کس قدر بے حقیقت اور غیر متعلق ہے۔ آیت لیظهره علی دین کله سے استدلال کے بارے میں میرے اعتراض کا جواب دیتے ہوئے ایک صاحب لکھتے ہیں: " بعض لوگ ایسا سمجھتے ہیں کہ جب تک ہم خلافت علی منہاج النبوۃ یا اسلامی حکومت بالفعل قائم نہ کر دیں اس وقت تک اقامت دین کی ذمہ داری سے عہدہ برآ نہیں ہو سکتے اور چونکہ یہاں بالفعل اسلامی حکومت قائم نہیں ہو سکتی اس لئے ہم اس فریضہ کے مکلف نہیں ہیں ۔ لیکن ایسا سمجھنا دین کے ایک مسلمہ اصول سے غفلت کا نتیجہ ہوگا۔ وہ مسلمہ اصول یہ ہے کہ اللہ تعالیٰ نے اپنے ہر حکم کے سلسلہ میں بندے کی اصل ذمہ داری یہ قرار دی ہے کہ وہ اسے انجام دینے کی سعی کرے، اگر اس نے

‹ Previous page Next page › About this book Open in the reader