Urdu book · دین کی سیاسی تعبیر

خاتمہ

Urdu book, p. 70

By Maulana Wahiduddin Khan

مودودی سے استفادہ کا اعتراف کیا ہے ۔ اگرچہ مجھے مولانا سے نظریاتی اختلاف ہے مگر میں سمجھتا ہوں کہ اختلاف کا مطلب یہ نہیں ہوتا کہ آدمی ان دیگر حقائق کا بھی انکار کرے جو زیر اختلاف مسئلہ کے علاوہ اپنا وجود رکھتے ہیں ۔ میری کتاب کے دیباچہ کی یہ عبارت دور سالوں نے اپنے تبصرہ میں نقل کی ہے مگر دونوں نے جن تاثرات کا اظہار کیا ہے وہ ایک دوسرے کے بالکل برعکس ہیں ۔ رسالہ فاران نے کتاب کے دیباچہ کی عبارت نقل کرتے ہوئے اپنے تبصرہ میں جو الفاظ لکھے ہیں ، وہ حسب ذیل ہیں :- " محترم وحید الدین خاں صاحب بلند پایہ دینی مفکر ہیں ، اُن کا مطالعہ بھی بہت وسیع ہے اور اللہ تعالی کے فضل سے علم و مطالعہ کے ساتھ اُن کی زندگی بھی دینی ہے جو خشیت و انابت سے لبریز ہے! کتاب کی تمہید میں اُنھوں نے لکھا ہے :- " یہ عجیب حسن اتفاق ہے کہ اس کتاب کے ساتھ دو ایسی شخصیتوں کے نام وابستہ ہیں جو پچھلی چوتھائی صدی سے ہندو پاک میں دین کا نمایاں نشان سمجھے جاتے رہے ہیں ، میری مراد مولانا ابو الاعلیٰ مودودی اور مولانا سید ابوالحسن علی ندوی سے ہے ۔ یہ بالواسطہ طور پر مولانا مودودی ہی کا فیض ہے کہ کہ پندرہ سال پہلے اپنی زندگی کے ایک نازک ترین مرحلہ میں ، میرے دل میں اس احساس نے غلبہ پایا کہ میں اپنی زندگی کو دین کی خدمت کے لئے وقف کر دوں جس کا ایک باقاعدہ مظہر یہ کتاب ہے۔ اور محترم مولانا سید

The printed page

‹ Previous page Next page › About this book Open in the reader

Printed page