Urdu book · دین کی سیاسی تعبیر

تنقید

Urdu book, p. 8

By Maulana Wahiduddin Khan

مگر ہوا کیا ۔ میں اپنی کتاب تعبیر کی غلطی میں وہ دوسالہ خط و کتابت شائع کر چکا ہوں جو اس سلسلے میں میری مولانا مودودی سے ہوئی ۔ اس میں کوئی بھی شخص دیکھ سکتا ہے کہ مولانا نے میری بات کا تو مطلق کوئی جواب نہیں دیا ہے ۔ البتہ اپنے دائرہ کے اعتبار سے اسی قسم کا رویہ اختیار کرنے کی کوشش کی ہے جس کو وہ ملوکیت کا خاصہ قرار دیتے ہیں ۔ مولانا نے کیوں مجھے جواب دیگر مطمئن کرنے کی کوشش نہیں کی ۔ اس کو مولانا کے اپنے الفاظ میں مرتب کیا جائے تو وہ حسب ذیل ہوگا :۔ آپ کا مطالعہ نہایت ناقص ہے ، مزید غضب یہ ہے کہ آپ اپنے کو ایک بہت اونچے مقام پر فائز سمجھ کر کلام فرما رہے ہیں ۔ میری مشکل یہ ہے کہ علم کی کمی کے ساتھ جو شخص اس طرح کے زعم میں مبتلا ہو اُس سے مخاطب ہونے کی مجھے عادت نہیں ہے (۱۶۲) آپ اس مقام سے گزر چکے ہیں جہاں آپ کو سمجھانے کی کوشش مفید ہو سکتی تھی ۔ (۱۶۵) آپ کے اندر سخت زعم اور ادعا پیدا ہو چکا ہے ، یہ امر مشتبہ ہے کہ آپ کے اندر احتساب نفس کی صلاحیت باقی ہے یا نہیں ۔ (۱۶۸) آپ اتنے بلند اور بعید مقام تک پہنچ چکے ہیں کہ اب آپ سے گفتگو غیر ممکن ولا حاصل ہے (۱۸۳) اس طرح مولانا مودودی نے ساری خط و کتابت میں میری کسی بات کا قطعا کوئی جواب نہیں دیا البتہ میرے اوپر طرح طرح کے حکم لگاتے رہے ۔ جب میرا اصرار بہت

The printed page

‹ Previous page Next page › About this book Open in the reader

Printed page