مدارس سینٹر
Urdu book, p. 152
By Maulana Wahiduddin Khan
ا مدار س سنٹر کا پہلا مقصد مدارس کے درمیان اتحاد کی فضا پیدا کرنا ہے۔ یہ سنٹر مختلف مدارس کے درمیان شیر ازہ کا کام کرے گا۔ اللہ کے فضل سے مدارس کے درمیان ایک قسم کے خاموش اتحاد کا ماحول آج بھی قائم ہے۔ مدارس سنٹر کا کام یہ ہوگا کہ وہ اس اتحاد کو مزید مؤثر اور معنی بنائے۔ وہ مدارس کی اجتماعی آواز کے طور پر کام کرے۔ ۲۔ موجودہ زمانہ معلوماتی انفجار (information explosion) کا زمانہ ہے۔ یہی وجہ ہے کہ ہر بڑے ادارے میں ایسے شعبے ہوتے ہیں جو ادارے کو عصری معلومات سے مربوط رکھیں۔ مدارس سنٹر کا ایک کام یہ ہوگا کہ وہ مدارس سے براہ راست یا بالواسطہ تعلق رکھنے والی عالمی معلومات کو جمع کرے اور مدارس کو ان سے باخبر کرتا رہے۔ حدیث میں مومن کی جو صفات بتائی گئی ہیں ان میں سے ایک یہ ہے: ان يكون بصيرا بزمانہ (وہ اپنے زمانہ سے آگہی رکھنے والا ہو) مدارس سنٹر کا معلوماتی شعبہ اہل مدارس کے لئے اسی ضرورت کو پورا کرنے کا ذریعہ ہوگا، وہ ان کو عصری واقفیت سے مسلح کرے گا۔ ۳۔ جیسا کہ معلوم ہے، مدارس کا موجودہ نصاب دو قسم کے علوم پر مشتمل ہے۔ علوم عالیہ، اور علوم آلیہ۔ جہاں تک علوم عالیہ کا تعلق ہے، وہ بلاشبہ مقدس علم کی حیثیت رکھتے ہیں۔ تاہم یہ تقدس ان کے متن (text) کے لئے ہے نہ کہ ان کی تشریح و تفسیر کے لئے۔ اس لئے علوم عالیہ میں متن کو علیٰ حالہ باقی رکھتے ہوئے ان کی تشریحی اور تفسیری کتابوں میں وقت کے تقاضے کے مطابق تبدیلی ہوتی رہے گی۔ علوم آلیہ کا معاملہ اس سے بالکل مختلف ہے۔ علوم آلیہ کبھی مقدس نہیں ہوتے۔ وہ مکمل طور پر زمانی حالات اور عصری افکار کے تابع ہوتے ہیں۔ اس لئے ضرورت ہوتی ہے کہ علوم آلیہ پر مسلسل نظر ثانی کی جاتی رہے۔ جیسا کہ سیکولر نظام تعلیم میں عام طور پر کیا جاتا ہے۔ ۴۔ مدارس سنٹر کا ایک کام یہ ہوگا کہ وہ مدارس کے تعاون سے ایسی فضا پیدا کرے جس میں موجودہ نصاب پر نظر ثانی کے مسئلہ کو ممکن بنایا جاسکے۔ مدارس کے حلقہ میں لمبے عرصہ سے

‹ Previous page Next page › About this book Open in the reader