مدارس سینٹر
Urdu book, p. 157
By Maulana Wahiduddin Khan
اپنا ویب سائٹ بھی کھولا جا چکا ہے۔ اللہ کا یہ خصوصی فضل ہے کہ اس پر امن دعوتی مشن کے ذریعہ اسلام کی اشاعت کا کام بین الاقوامی سطح پر انجام پا رہا ہے۔ اس دعوتی مشن میں میرے ساتھ بہت سے اللہ کے بندے لگے ہوئے ہیں۔ ہماری اب تک کی کوششوں سے مختلف ملکوں میں ہزاروں لوگ اسلام کے سایۂ رحمت میں داخل ہو چکے ہیں۔ عربی زبان اور دینی علوم کی تکمیل کے بعد انگریزی زبان کا حصول میرے لئے بے حد مفید ثابت ہوا۔ اسی دو طرفہ علم کا یہ نتیجہ ہے کہ میرے لئے یہ ممکن ہوا کہ میں بین الاقوامی کانفرنسوں میں اسلام کی نمائندگی کر سکوں۔ ملک کے اندر اور ملک کے باہر مجھے بار بار اس قسم کے مواقع ملے۔ اگر میں انگریزی زبان سے بے خبر ہو تا تو میرے لئے یہ ممکن نہ ہو تا کہ میں دورِ جدید کے دعوتی مواقع کو اس طرح استعمال کر سکوں۔ ۱۷ مئی ۲۰۰۱ کا واقعہ ہے، میرے پاس دہلی کے ایک انگریزی اخبار کا نمائندہ آیا۔ یہ ایک ہندو نوجوان تھا۔ اس کا نام مسٹر کارتیکے شرما تھا۔ اس نے کہا کہ میں اپنے اخبار کے لیے ایک اسٹوری کر رہا ہوں۔ یہ مسلمانوں کے دینی مدارس کے بارے میں ہے۔ اس نے کہا کہ میں نے بہت تلاش کیا مگر مدارس پر کوئی انگریزی کتاب مجھ کو نہیں ملی۔ اس سلسلہ میں آپ میری مدد کریں۔ اس طرح کے مختلف تجربات کے بعد مجھے اندازہ ہوا کہ مدارس کے تعارف پر انگریزی زبان میں غالباً کوئی کتاب موجود نہیں ہے۔ یہ بلاشبہ بہت بڑی کمی ہے۔ جیسا کہ معلوم ہے، اردو اور عربی زبان میں مدارس کے تعارف پر چھوٹی اور بڑی بہت سی کتابیں موجود ہیں۔ مگر ہندی اور انگریزی وغیرہ میں کوئی قابل ذکر کتاب ابھی تک شائع نہ ہو سکی۔ یہ بلاشبہ بہت بڑی کمی ہے۔ سخت ضرورت ہے کہ دینی مدارس کے جامع تعارف پر ایک کتاب تیار کی جائے اور اس کو ہندی اور انگریزی اور دوسری زبانوں میں شائع کیا جائے، تا کہ غیر مسلم حضرات دینی مدارس کے بارے

‹ Previous page Next page › About this book Open in the reader