مدارس سینٹر
Urdu book, p. 158
By Maulana Wahiduddin Khan
میں صحیح تعارف حاصل کر سکیں۔ مدارس سنٹر کا ایک خاص کام یہ ہوگا کہ وہ اس قسم کی تعارفی کتابیں تیار کر کے شائع کرے اور مختلف زبانوں میں اس کے ترجمے کا انتظام کرے۔ مدارس سنٹر کی طرف سے اس کا شائع ہونا اس بات کی ضمانت ہوگا کہ لوگ اس کو اس موضوع پر ایک معتبر کتاب سمجھیں اور اس سے دینی مدارس کا تعارف حاصل کریں۔ دینی مدارس کا مثبت تعارف مختلف اعتبار سے اہمیت رکھتا ہے۔ اس کا ایک پہلو یہ ہے کہ اس سے یہ اندازہ ہوتا ہے کہ اسلام میں تعلیم کی اہمیت کتنی زیادہ ہے۔ اسی طرح اس سے یہ معلوم ہوتا ہے کہ مسلمانوں کے تعلیمی ادارے کس طرح ندہی اور روحانی اور تعمیری ذہن سازی میں مصروف ہیں۔ اس سے یہ بھی اندازہ ہوگا کہ ہندوستان جیسے ملک میں کس طرح مسلمانوں نے خود اپنی داخلی کو شش سے اپنے تعلیمی نظام کو برقرار رکھا اور اس کو کامیابی کے ساتھ ایک آزاد شعبہ کے طور پر چلایا اور اب بھی وہ اس کو ہر مقام پر کامیابی کے ساتھ چلا رہے ہیں۔ ۹ مدارس سنٹر کا ایک کام یہ بھی ہوگا کہ وہ مدارس کے بارے میں غلط فہمیوں کو دور کرنے کا منظم اہتمام کرے۔ یہ ایک حقیقت ہے کہ یہ غلط فہمیاں بے بنیاد ہیں لیکن وہ اتنی زیادہ پھیلی ہوئی ہیں کہ اس سے صرف نظر کرنا کسی بھی طرح درست نہیں۔ اس سلسلہ میں ایک سبق آموز واقعہ یہاں قابل ذکر ہے۔ کچھ عرصہ پہلے حکومت ہند کے ایک اعلیٰ ذمہ دار ٹیلی فون کر کے میرے پاس آئے۔ انہوں نے کہا کہ میں ایک خاص مسئلہ میں آپ سے مشورہ کرنے کے لئے آیا ہوں۔ انہوں نے بتایا کہ نومبر ۱۹۹۹ میں انڈین ایئر لائنز کا ایک جہاز جب ہائی جیک کر کے نیپال سے قندھار لے جایا گیا تو اس مسئلہ کو حل کرنے کے لئے میں قندھار گیا تھا۔ وہاں میری ملاقات کچھ افغانی نوجوانوں سے ہوئی۔ ان سے ہم نے پوچھا کہ کیا آپ لوگ سیاحت کے لئے انڈیا آنا پسند کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ ہاں، جب ہم نے پوچھا کہ آپ انڈیا کے کن مقامات کو دیکھنا چاہیں گے تو انہوں نے سب سے پہلے دیوبند کا نام لیا۔ مزید سوال

‹ Previous page Next page › About this book Open in the reader