فکری روشنی
Urdu book, p. 168
By Maulana Wahiduddin Khan
صرف ایک پیغمبر کو ماڈل سمجھ لیا اس کے بعد یہ معاملہ اور آگے بڑھا۔ ایسے لوگوں کے لئے کرنے کا کام صرف یہ ہو گیا کہ اپنے پیغمبر کی بڑائی اور برتری کے نغمے اور ترانے گاتے رہیں اور یہ لیں کہ ان کے پیغمبر کا درجہ اتنا زیادہ بڑا ہے کہ ان کا نام لینا اور ان کی تعریف کرنا ہی مقامات عالیہ کے حصول کے لئے کافی ہے۔ قرآن کو کتاب تدبر نہ بنانے کا نتیجہ موجودہ زمانہ کے مسلمانوں میں یہ نکلا ہے کہ ان میں فکر صحیح کا ارتقاء نہ ہو سکا۔ موجودہ زمانہ کے مسلمانوں کا ذھن یا تو خارجی سیاسی حالات کے تحت بنا ہے یا ان کے شاعروں اور خطیبوں اور انشاء پردازوں کے الفاظ سے۔ اسی کا نتیجہ ہے کہ مسلمانوں میں نہ صحیح قیادت ابھری اور نہ وہ معاملات میں صحیح رخ کو اپنانے میں کامیاب ہوئے۔ حقیقت یہ ہے کہ فکر صحیح سے محرومی آدمی کو ہر قسم کی دوسری سعادتوں سے محروم کر دیتی ہے۔ حری کا مظاہر ہ کر رہے ہیں ۔

‹ Previous page Next page › About this book Open in the reader