Urdu book · دین و شریعت

آئینۂ ملت

Urdu book, p. 301

By Maulana Wahiduddin Khan

دورِ زوال میں ایسا کیوں ہوتا ہے کہ نماز کی شکل باقی رہتی ہے مگر نماز کی روح غائب ہو جاتی ہے۔ قرآن کے الفاظ میں اس کا سبب اتباعِ شہوات ہے۔ اس وقت ایسا ہوتا ہے کہ لوگوں کی خواہشیں ان کے اوپر غالب آ جاتی ہیں۔ وہ دنیوی اور مادی مفاد کو اولین اہمیت دے دیتے ہیں۔ اس کا نتیجہ یہ ہوتا ہے کہ وہ نماز کے فارم کو اس کی اسپرٹ سے الگ کر دیتے ہیں۔ وہ اسپرٹ کو چھوڑ کر فارم کو اختیار کر لیتے ہیں۔ اتباعِ شہوات کی بنا پر ان کا مزاج یہ ہو جاتا ہے کہ ان کے مادی مفادات محفوظ رہیں اور اسی کے ساتھ وہ نمازی بھی بنے رہیں۔ یہ مقصد نماز کو باعتبارِ فارم لینے سے حاصل ہو جاتا ہے۔ نماز کو اگر اس کی اسپرٹ کے ساتھ لیا جائے تو وہ مادی مفادات کے لئے قاتل بن جائے گی لیکن جب نماز کو صرف اس کی شکل کے اعتبار سے لے لیا جائے تو بیک وقت دونوں فائدے حاصل ہو جاتے ہیں۔ اب یہ ممکن ہو جاتا ہے کہ آدمی کے مفادات بھی محفوظ رہیں اور اسی کے ساتھ نمازی ہونے کا کریڈٹ بھی اس کو حاصل ہو جائے۔ اس آیت میں توبہ سے کیا مراد ہے۔ یہاں توبہ سے مراد یہ ہے کہ آدمی اپنی اس غلطی پر متنبہ ہو کہ اس نے خدا کے دین میں ایک عظیم جسارت کی۔ اس نے نماز کی اسپرٹ کو اس کے فارم سے الگ کر دیا ہے۔ اس انتباہ کے بعد وہ اپنی غلطی کی اصلاح کرے۔ یعنی نماز کے فارم کے ساتھ اس کی اسپرٹ کو بھی اس میں شامل کرے۔ وہ اس کامل نماز کا نمازی بن جائے جس کو قرآن میں صلاۃ خشوع (المومنون۔ ۲) کہا گیا ہے۔ جب وہ ایسا کرے گا تو اس کے بعد فطری طور پر ایسا ہوگا کہ نماز کے ساتھ اتباعِ شہوات کا جمع ہونا ممکن ہو جائے گا۔ نماز اگر اسپرٹ کے بغیر ہو تو ایسی نماز کسی آدمی کے

The printed page

‹ Previous page Next page › About this book Open in the reader

Printed page