Urdu book · دین و شریعت
لعنت کیا ہے
Urdu book, p. 327
By Maulana Wahiduddin Khan
سرے سے ممکن ہی نہ رہا ہو۔ جہاں تک قوم کے اندر اپنی مقبولیت کو کھونے کا سوال ہے تو اس کا اندیشہ ہرگز کسی کے لئے اس کام کو ترک کرنے کا عذر نہیں بن سکتا۔ نہی عن المنکر ایک مستقل فریضہ ہے۔ تاہم اس کا مطلب یہ نہیں کہ جس مسلم معاشرہ میں نہی عن المنکر کا فریضہ انجام دیا جائے وہ پورے معنوں میں ایک معیاری معاشرہ بن جائے گا۔ نہی عن المنکر کے کام کا جاری رہنا اس بات کا ثبوت ہے کہ معاشرہ کے اندر حقیقی دینی روح زندہ ہے، اور جب تک کسی معاشرہ میں یہ دینی روح زندہ ہو، وہ اللہ کی رحمت کا مستحق بنارہتا ہے، وہ اللہ کی رحمت سے دور نہیں ہو سکتا۔

‹ Previous page Next page › About this book Open in the reader