ڈائری
Urdu book, p. 126
By Maulana Wahiduddin Khan
اپنے آپ کو قرآنی احکام کے آگے نہیں جھکاتے ۔ جو قرآن کے نام پر اعزاز حاصل کرنے کے لئے توڑتے ہیں مگر قرآن کی خاطر چھوٹا بننے کے لئے تیار نہیں ہوتے، جو قرآن کو دوسروں کے اوپر لیڈنگ حاصل کرنے کا ذریعہ تو بناتے ہیں مگر خود اپنے آپ کو قرآن کا پیرو بنانے کے لئے آمادہ نہیں ہوتے ۔ جو انسانوں کے سامنے تو قرآن والا بننے کا کریڈٹ لیتے ہیں مگر فرشتوں کے سامنے قرآن والا بننے کی توفیق انھیں حاصل نہیں ہوتی۔ یہ وہ لوگ ہیں جنہوں نے قرآن کو پڑھا ، مگر انھوں نے قرآن کو نہیں پایا۔ ۲۸ جولائی ۱۹۸۳ ڈاکٹر حمید اللہ (مققیم پیرس) نے لکھا ہے کہ یورپ کے مستشرقین نے ۴۲ ہزار قرآنی نسخے جمع کئے اور ان کے فوٹو لے کر شروع سے آخر تک ان کا تقابل کیا۔ ان نسخوں میں چھپے ہوئے نسخے بھی تھے اور ہاتھ سے لکھے ہوئے نسخے بھی۔ اور وہ دنیا کے مختلف علاقوں سے حاصل کئے گئے تھے۔ مگر تقابل میں بعض معمولی سہو کے ثابت کے سوا نفس روایت میں کوئی اختلاف یا فرق نہیں ملا۔ تاشقند کے میوزیم میں قرآن کا ایک قدیم نسخہ ہے جو پتلی جھلی پر کوئی خط میں لکھا ہوا ہے۔ اس نسخہ کے متعلق کہا جاتا ہے کہ وہ حضرت عثمان (جامع القرآن) کے زمانہ کا ہے۔ اس نسخہ میں آیت فسیفيكهم الله پر خون کے دھبے ہیں جو حسب روایت حضرت عثمان کی شہادت کے وقت اس پر پڑے تھے۔ یہ ممکن ہے کہ مذکورہ نسخہ عین وہی نسخہ نہ ہو جو حضرت عثمان کے زیر تلاوت تھا اور کسی اور شخص نے اپنے نسخہ میں تینا مذکورہ آیت پر اصل کے مطابق دھبے ڈال دئے ہوں۔ تاہم روسی سائنسدانوں نے ریڈیو کاربن کے کیمیائی طریقہ کو استعمال کرکے اس نسخہ کا زمانہ معلوم کرنے کی کوشش کی ہے ۔ ان کا بیان ہے کہ سائنسی تجربہ کے مطابق اس قرآنی نسخہ کی قدامت خلیفہ سوم حضرت عثمان کے زمانہ تک پہنچتی ہے۔ تاشقند کے اس نسخہ کا تقابل موجودہ قرآنی نسخوں سے کیا گیا۔ مگر دونوں میں کوئی فرق نہیں ملا۔ قرآن دور پریس سے ہزار سال پہلا ترا ۔ مگر آج تک اس میں کوئی ادنی فرق بھی پیدا نہ ہو سکا۔ یہ ایسا نادر استثناء ہے جو قدیم کتابوں میں سے کسی بھی دوسری کتاب کو حاصل نہیں۔ ۲۹ جولائی ۱۹۸۳ دانش مند وہ ہے جو ایک چیز اور دوسری چیز میں فرق کو جانے ۔ یہی کامیابی کا راز ہے ۔ اس دنیا میں وہی شخص کامیاب ہوتا ہے جو حقیقی مسئلہ اور غیر حقیقی مسئلہ میں فرق کرے۔ وہ حقیقی مسئلہ پر پوری توجہ

‹ Previous page Next page › About this book Open in the reader