ڈائری
Urdu book, p. 138
By Maulana Wahiduddin Khan
مانگ کی فضا پیدا ہو جائے تو دعوت کا کام انجام نہیں پاسکتا۔ دعوت ایک طرفہ طور پر صرف دینے کا عمل ہے، دعوت کے ساتھ لینے کا معاملہ شامل کرنا اس کو ہلاک کرنے کے، ہم معنی ہے۔ اس معاملہ میں داعی کو اتنا زیادہ محتاط ہونا چاہئے کہ وہ مدعو کے ساتھ احسان کرکے بھی اس سے کسی بدلہ اور معاوضہ کا طالب نہ ہو، اور احسان کے بغیر مدعو کے مقابلہ میں حقوق طلبی کی مہم چلانے کا تو کوئی سوال ہی نہیں۔ ۲۰ اگست ۱۹۸۳ بینجامن ڈزرائلی (Benjamin Disraeli) کا قول ہے کہ عام قاعدہ کے مطابق، زندگی میں سب سے زیادہ کامیاب شخص وہ ہے جو بہترین معلومات رکھتا ہو۔ As a general rule, the most successful man in life is the man who has the best information. یہ بات نہایت درست ہے۔ زندگی کے عام معاملات میں بھی معلومات کی بے حد اہمیت ہے۔ اسی طرح دشمن کے مقابلہ میں کامیابی کے لئے اس سے واقفیت انتہائی ضروری ہے۔ معلومات میں اضافہ ہی کے لئے اسلام میں مشورہ کا طریقہ رکھا گیا ہے۔ حقیقت یہ ہے کہ اس دنیا میں کسی شخص کے پاس جتنی زیادہ معلومات ہوگی، اس کو اتنی ہی زیادہ کامیابی حاصل ہوگی۔ ۲۱ اگست ۱۹۸۳ اجتماعی زندگی میں کسی مقصد کو حاصل کرنے کے لئے جو عمل کیا جاتا ہے، اس کی بہت سی قسمیں ہیں۔ مثلاً : سیاسی عمل (Political activism) تشددانہ عمل (Violent activism) غیر تشددانہ عمل (non-violent activism) مگر اسلام کا عمل ان سب سے الگ ہے۔ اسلامی عمل کو ایک لفظ میں ــــــــــــ دعوتی عمل کہا جا سکتا ہے۔ اسلام میں اصلاح دعوت کے راستہ سے عمل شروع کیا جاتا ہے ہے پھر وہ تدریج کے ساتھ بڑھتے ہوئے بقیہ شعبوں تک پہنچتا ہے۔

‹ Previous page Next page › About this book Open in the reader