ڈائری
Urdu book, p. 149
By Maulana Wahiduddin Khan
کہ آدمی کا جھوٹا پاک ہے (سور الآدمی طاہر) یہ نہیں کہا گیا کہ سور المؤمن طاہر (مومن کا جھوٹا پاک ہے) بلکہ یہ کہا گیا کہ آدمی کا جھوٹا پاک ہے۔ اس سے اندازہ ہوتا ہے کہ اسلام کی تعلیمات میں کس قدر وسعت اور آفاقیت ہے۔ اس فقہی مسئلہ کے مطابق ، اگر کسی غیر مسلم شخص نے پانی جھوٹا کر دیا ہے تو اس کا جھوٹا پانی ناپاک نہیں ہوا۔ اس کو پیا جا سکتا ہے اور اس سے وضو کیا جا سکتا ہے۔ اس معاملہ میں صرف ایک شرط ہے ۔ وہ یہ کہ مذکورہ غیر مسلم نے پانی پینے سے فوراً پہلے کوئی حرام چیز نہ کھائی ہو۔ تاہم اس شرط کا تعلق صرف غیر مسلم سے نہیں ، اس کا تعلق خود مسلمان سے بھی ہے۔ اس سے معلوم ہو کہ مذکورہ مسئلہ میں پانی کو دیکھا جائے گا نہ کہ پانی پینے والے کو۔ اسلام کی تمام تعلیمات اسی طرح حقیقت پسندی پر مبنی ہیں۔ ۱۳ ستمبر ۱۹۸۳ بیسویں صدی مسلم تحریکوں کی صدی ہے ، اسی کے ساتھ مسلم ناکامی کی صدی بھی۔ بے شمار ہنگامہ آرائی کے باوجود ، اس صدی میں مسلمانوں کا کوئی ایک مسئلہ بھی حل نہیں ہوا۔ اس کی وجہ یہ ہے کہ انھوں نے صحیح ڈھنگ پر کوئی کام ہی نہیں کیا۔ اس مدت میں مسلم رہنماؤں نے جو کچھ کیا ، اس کو چند قسموں میں تقسیم کیا جا سکتا ہے: شاعرانہ خیال آرائی خطیبہ نہ لفظی صحافتی اشتعال انگیزی سیاسی دادا گیری گر یہ سب مسائل کو بڑھانے والی چیزیں ہیں نہ کہ مسائل کو حل کرنے والی چیزیں۔ مسائل ہمیشہ حکیمانہ تدبیر سے حل ہوتے ہیں نہ کہ مذکورہ قسم کی ہنگامہ آرائی سے۔ علامہ السیوطی ( ٩١١ - ٨٢٩ ) اور علامہ السناوی ( ٩٠٢ - ٨١٣ )، دونوں علماء امت میں اونچا مقام رکھتے ہیں۔ علامہ سیوطی کی تصنیفات ہر موضوع پر ہیں۔ ان کی تعداد بعض لوگوں نے تقریباً

‹ Previous page Next page › About this book Open in the reader