Urdu book · ڈائری

ڈائری

Urdu book, p. 153

By Maulana Wahiduddin Khan

تھے۔ محمد اپنے افلاس کی وجہ سے ایسا نہیں کر سکتے تھے ، اس لئے وہ حراء کے غار میں چلے جاتے تھے تاکہ وہاں گرمیاں گزار سکیں ران اغنياء مكة كانوا يذهبون الى الطائف هربا من حرها اما هو فلم يكن في وسعه مجاراتهم لفقره . ولذلك كان يذهب الى غار حراء ليصطاف ) میں نے اصل کتاب نہیں دیکھی ہے۔ البتہ عربی ترجمہ میں اس کے الفاظ یہی ہیں۔ آدمی کے شعور کا ارتقاء جس سطح کا ہوگا ، اسی سطح کے حقائق اس کی گرفت میں آئیں گے۔ ۲۱ ستمبر ۱۹۸۳ حج کے ارکان حنابلہ کے نزدیک چار ہیں : الاحرام ، والوقوف بعرفة ، وطواف الافاضة ، والسعى بين الصفاوالمروة ۔ شافعیہ کے نزدیک حج کے ارکان پانچ ہیں۔ چار مندرجہ بالا اور پانچواں : الحلق او التقصير ۔ احناف کے نزدیک حج کے ارکان صرف دو ہیں: الوقوف بعرفة ، ومعظم طواف الافاضة ۔ یہ تو صرف بڑے اختلاف کی مثال ہے۔ ورنہ حج کی تفصیلات (اور اسی طرح دوسری عبادتوں کی تفصیلات) میں بے شمار اختلافات ہیں جن کی گنتی کرنا بھی مشکل ہے۔ میرے نزدیک یہ سب غیر ضروری ہے۔ مثلاً مذکورہ فرق کو لیجیئے۔ فقہاء کے درمیان اگرچہ ارکان حج کی تعداد مقرر کرنے میں اختلاف ہے۔ تاہم اس میں سب متفق ہیں کہ مذکورہ ارکان میں سے کسی ایک رکن کا ترک بھی مذکورہ باطل کر دیتا ہے (كلهم متفقون على ان ترك ركن من اركان الحج يبطل الحج) جب حج کی صحیح ادائیگی کے لئے مذکورہ تمام ارکان پر عمل کرنا ضروری ہو تو پھر غیر ضروری فنی بحثیں نکال کر ان کی تعداد میں فرق کرنے کی کیا ضرورت۔ جمہور فقہاء کی رائے ہے کہ جو شخص مر جائے اور اس پر حج فرض رہا ہو تو اس کے وارث

The printed page

‹ Previous page Next page › About this book Open in the reader

Printed page