Urdu book · ڈائری

ڈائری

Urdu book, p. 166

By Maulana Wahiduddin Khan

من جاهد نفسه في طاعة الله عزوجل ، والمهاجر من هجر الخطايا والذنوب ( رواه احمد فى مسنده ) رسول الله صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا۔ کیا میں تم کو مومن کے بارہ میں نہ بتاؤں۔ مومن وہ ہے جس سے لوگ اپنے مال اور اپنی جان کے بارہ میں امن میں رہیں مسلم وہ ہے جس کی زبان اور جس کے ہاتھ سے لوگ محفوظ رہیں۔ مجاہد وہ ہے جو اللہ کی اطاعت میں اپنے آپ سے جہاد کرے۔ مہاجر وہ ہے جو خطاؤں اور گناہوں کو چھوڑ دے۔ ۱۹ اکتوبر ۱۹۸۳ عربی زبان الہامی کلام کے لئے موزوں ترین زبان ہے۔ اس کی ایک وجہ یہ ہے کہ اس کے اندر ایجاز کی حیرت انگیز صلاحیت ہے۔ زیادہ معانی کو کم لفظوں میں سمیٹنا اس کی بہت خاص صفت ہے۔ مثلاً ایک مقولہ اردو زبان میں اس طرح ہے : جیسا بونا ویسا کاٹنا۔ یہی مقولہ انگریزی زبان میں اس طرح ہے : As you sow, you will reap اسی کو عربی زبان میں اس طرح کہا جائے گا : کما تزرع تحصد - اردو مقولہ چار لفظوں میں ہے ۔ انگریزی مقولہ چھ لفظوں میں ۔ اس کے مقابلہ میں عربی زبان میں یہ مفہوم صرف تین لفظوں میں پوری طرح ادا ہو جاتا ہے۔ قال علی بن ابی طالب ينصح ابنه الحسن رضی اللہ عنهما : يا بنی اجعل نفسك ميزاناً بینك وبين غيرك ، فاحبب لغيرك ما تحب لنفسك واكره له ما تكره لها ،

The printed page

‹ Previous page Next page › About this book Open in the reader

Printed page