ڈائری
Urdu book, p. 174
By Maulana Wahiduddin Khan
The best way to learn how to write is to write. یعنی لکھنا سیکھنے کا بہترین طریقہ یہ ہے کہ لکھا جائے۔ تاہم صرف لکھنا یا لکھنے کی مشق کرنا ہی لکھنے والا بننے کے لئے کافی نہیں۔ اس کے لئے فطری صلاحیت ہونا لازمی طور پر ضروری ہے۔ مصنف نے اس معاملہ میں فطری صلاحیت کی اہمیت کو تسلیم کیا ہے اور ایولمن واف (Evelyn Waugh) کا یہ قول نقل کیا ہے کہ کامیابی کا انحصار فطری استعداد پر منحصر ہے جس کو سخت محنت کے ذریعہ ترقی دی گئی ہو: Success depends on natural talent developed by hard work. ۷ نومبر ۱۹۸۳ مہاتما گاندھی نے ہندوستان کی آزادی (۱۹۴۷) سے پہلے کہا تھا کہ ـــــ میرا مشن ہر آنکھ سے آنسو پو چھنا ہے: Wiping off tears from every eye. مگر جب گاندھی جی کی محبوب آزادی آئی تو اس نے صرف آنکھوں کے آنسوؤں میں اضافہ کیا۔ اجتماعی انقلاب کبھی لیڈر کی خواہش کے تحت نہیں آتا ، وہ ہمیشہ تاریخی حالات کے تحت آتا ہے ۔ حقیقی لیڈر وہ ہے جو اپنی خواہش کو جاننے کے ساتھ مستقبل کے ان تاریخی عوامل کو بھی جان سکے جو بالآخر اس کے انقلاب کی صورت گری کریں گے۔ ۸ نومبر ۱۹۸۳ ہنری ڈیوڈ تھورو (Henry David Thoreau) کا قول ہے کہ اگر الفاظ اس لئے ایجاد کئے گئے تھے کہ خیالات کو چھپایا جائے تو اخبارات اس بری ایجاد پر بہت بڑا اضافہ ہیں: If words were invented to conceal thought, newspapers are a great improvement on a bad invention. اخبار یا نیوز پیپر لاہنر نامہ ہے۔ گرموجودہ اخبارات خبر نامہ سے زیادہ مفاد نامہ ہوتے ہیں۔ ہر اخبار اپنے مفاد کے مطابق کسی چیز کو چھاپتا ہے اور کسی چیز کو نظر انداز کر دیتا ہے۔ اس بنا پر تسلم اخبارات واقعی صورت حال پر پردہ ڈالنے کا آلہ بن گئے ہیں۔

‹ Previous page Next page › About this book Open in the reader