Urdu book · ڈائری

ڈائری

Urdu book, p. 176

By Maulana Wahiduddin Khan

کا نام دیتا ہے۔ مراسلہ میں کہا گیا تھا کہ یہ مذہبی احساس کے لئے توہین کی بات ہے کہ ایک عمومی ہر بادی والے ہتھیار کو اسلامی کہا جائے؟ یہ ایک بہت غیر معمولی واقعہ ہے۔ میرے علم کے مطابق، موجودہ زمانہ میں کسی ملک میں اس درجہ کی متوازی مثال موجود نہیں۔ ۱۲ نومبر ۱۹۸۳ اخر ج ابن ابی شيبة من حديث ابن عمر مرفوعاً : افضل الدعاء دعوة غائب غائب اس حدیث کو ابن ماجہ ، ترندی ، احمد بن حنبل نے بھی روایت کیا ہے۔ اس کے مطابق ، سب سے افضل دعا غائب کے لئے غائب کا دعا کرنا ہے۔ ایک غائب شخص جب دوسرے غائب کے لئے دعا کرتا ہے تو اس کے پیچھے سچی انسانی خیر خواہی کے سوا اور کچھ نہیں ہوتا۔ اور سچی انسانی خیر خواہی بلاشبہ ایمان کا اعلیٰ ترین مظہر ہے۔ ۱۳ نومبر ۱۹۸۳ ہربرٹ پردوشنو (Herbert B. Prochnow) کا قول ہے کہ دماغ کا واحد کامیاب بدل یہ ہے کہ آدمی خاموش رہے: یہ تقریباً وہی بات ہے جس کو شیخ سعدی نے ان لفظوں میں بیان کیا ہے: تا مرد سخن نگفته باشد عیب و ہنرش نهفته باشد ایک اردو شاعر نے اپنے شاعرانہ کمال کو بتاتے ہوئے کہا کہ میں ایک بات میں نے نے پہلوؤں نکال کر اس کو ایک سو انداز سے بیان کر سکتا ہوں:

The printed page

‹ Previous page Next page › About this book Open in the reader

Printed page