Urdu book · ڈائری
ڈائری
Urdu book, p. 198
By Maulana Wahiduddin Khan
تو اس کو میری طرف سے قبول کر لے۔ عبداللہ بن جعفر رض سے ایک مرسل روایت ہے کہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کہ تم میں جو شخص فتویٰ دینے میں سب سے زیادہ جری ہو وہ گویا جہنم میں کودنے کے لئے سب سے زیادہ جری ہے ( أَجْرُؤُكُمْ عَلَى الْفُتْيَا أَجْرُؤُكُمْ عَلَى النَّارِ ) فتویٰ دینا بے حد ذمہ داری کا کام ہے۔ یہ خدا لئی حکم کا انسان کی زبان سے ادا ہونا ہے۔ اس لئے ہر وہ شخص جو اللہ سے ڈرتا ہو اور جس کے اوپر اللہ کی عظمت چھائی ہوئی ہو، وہ فتویٰ دینے سے آخری حد تک بچنا چاہے گا۔ وہ مجبوری کی صورت پیش آئے بغیر کبھی فتویٰ دینے کی ہمت نہیں کرے گا۔

‹ Previous page Next page › About this book Open in the reader