Urdu book · ڈائری

ڈائری

Urdu book, p. 228

By Maulana Wahiduddin Khan

حاصل نہ ہوتی۔ فزیکل سائنس کے قوانین میں سے ایک قانون یہ ہے کہ ہرسل کا ایک لازمی ردعمل ہے جو اس کے برابر اور عین اس کی مخالف سمت میں ہوتا ہے : To every action there is an equal and opposite reaction. یہی اصول انسانی زندگی میں بھی کارفرما ہے۔ ہمارا ہر عمل سماجی زندگی میں ایک ردعمل پیدا کرتا ہے۔ عقلمند وہ ہے جو اپنے عمل کے ردعمل کو جانتنے اور بے وقوف وہ ہے جو اپنے عمل کے ردعمل سے بے خبر ہے۔ اپنے عمل کے ردعمل کو جاننے والا اپنے رویہ پر نظر ثانی کرے گا، وہ اپنی کیوں کو جان کر زیادہ صحیح منصوبہ بندی کر کے آگے بڑھ جائے گا۔ مگر جو شخص اپنے عمل کے ردعمل کو نہ جانے وہ صرف دوسروں کی شکایت کرے گا۔ وہ کبھی اپنے عمل کو نتیجہ خیز نہیں بنا سکتا۔ 20 فروری 1982 انگریزی کی ایک کتاب ہے جس کا نام ہے : Outline of Modern Belief. یہ کتاب موجودہ صدی کے آغاز میں چھپی تھی۔ اس کی پہلی جلد میں صفحہ 18 پر انسان کی قدیم ارتقاتی شکلوں کی وضاحت کرتے ہوئے ایک تصویر ہے۔ اس تصویر میں پلٹ ڈائون مین (Piltdown man) کی دریافت کو دکھایا گیا ہے۔ اس نظریہ سے تعلق دو اہم شخصیتیں سکس (Sussex) کے متعلقہ علاقہ میں مزید ٹکڑے کی تلاش کر رہی ہیں جن سے پلٹ ڈائون مین کے ٹکڑوں کو جوڑ کر مکمل کیا جاسکے۔ تصویر کے نیچے لکھا ہوا ہے : The Piltdown Discovery. اس کے بعد تصویر کے نیچے یہ عبارت درج ہے : Scene of the world famous discovery of the Piltdown Man of Sussex. The photograph shows Dr. A. Smith Woodward and Dr Charles Dawson screening and washing Piltdown gravel in search of more fragments of the skull and teeth. At the right a workman stands on the exact spot of the original discovery (p. 18).

The printed page

‹ Previous page Next page › About this book Open in the reader

Printed page