Urdu book · ڈائری

ڈائری

Urdu book, p. 239

By Maulana Wahiduddin Khan

کا ایک مثل مجھ کو بہت پسند ہے۔ اس کے الفاظ یہ ہیں: There is no better time to start than this very minute. شروع کرنے کا سب سے اچھا وقت یہ ہے کہ اس کو ابھی شروع کر دیا جائے۔ ۱۳ مارچ ۱۹۸۲ حضرت علی کا ایک قول پڑھا۔ الفاظ یہ تھے: العاقل ھو الذی یضع الشیئ مواضعہ (عقل مند وہ ہے جو چیز کو اس کی جگہ پر رکھ سکے) یہ دانش مند آدمی کی نہایت صحیح اور جامع تعریف ہے۔ باتیں یا معلومات ہر شخص کے پاس ہوتی ہیں۔ مگر باتوں کو ان کی اصل حیثیت میں رکھ کر ان کی حقیقت کو سمجھنا، یہ بہت مشکل کام ہے اور گہری عقل والا آدمی ہی اس کو کر سکتا ہے۔ اسی لئے فارسی کا ایک مقولہ ہے کہ یک من علم را دہ من عقل می باید (ایک من علم کے لئے دس من عقل چاہئے) ۱۴ مارچ ۱۹۸۲ حضرت عمر کا بایاں ہاتھ بھی دائیں ہاتھ کی طرح چلتا تھا۔ چنانچہ روایات میں آتا ہے کہ وہ دونوں ہاتھوں سے کام کرتے تھے: (حمان يعمل بكلتا يديه)، حیاتیات کی رو سے دونوں ہاتھ کا یکساں طور پر چلنا اس بات کی علامت ہے کہ آدمی عام لوگوں سے زیادہ صلاحیت رکھتا ہے۔ یہ ایک حقیقت ہے کہ حضرت عمر غیر معمولی صلاحیتوں کے آدمی تھے۔ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ان کی بابت فرمایا : لم آر عبقريا يفري فريه میں نے عمر جیسا عبقری نہیں دیکھا جو ان کے جیسا کام کر سکے۔ ۱۵ مارچ ۱۹۸۲ جنگ بدر ۱۵ مارچ ۶۲۴ (۱۷ رمضان ۲ھ) کو ہوئی، اور واٹرلو کی جنگ ۱۸ جون ۱۸۱۵ کو ہوئی۔ پہلی جنگ کے قائد محمد عربی صلی اللہ علیہ وسلم تھے اور دوسری جنگ کا قائد فرانس کا نپولین تھا۔ عجیب بات ہے کہ دونوں مواقع پر جنگ سے پہلے والی رات کو بارش ہوئی۔ مگر بارش کا نتیجہ دونوں کے حق میں الگ الگ نکلا۔ رسول اللہ کے لئے بارش فتح کا سبب بنی اور نپولین کے لئے

The printed page

‹ Previous page Next page › About this book Open in the reader

Printed page