Urdu book · ڈائری

ڈائری

Urdu book, p. 256

By Maulana Wahiduddin Khan

جان محمد صاحب کو معلوم ہوا تو انہوں نے کہا کہ آپ کو کوئی قلم پسند نہیں آئے گا۔ میں نے کہا کیوں۔ انہوں نے کہا : "اس لئے کہ آپ "-perfection میں ہیں : یہ واقعہ ہے کہ میرے مزاج میں perfection بہت زیادہ ہے۔ یہی وجہ ہے کہ کوئی چیز میرے معیار پر پوری نہیں اترتی۔ کمالیت perfection بہت اچھی چیز ہے۔ مگر موجودہ دنیا میں اس کا حصول ممکن نہیں۔ ۱۴ اپریل ۱۹۸۲ سورہ مائدہ کی آیت نمبر ۸ میں حکم دیا گیا ہے کہ کسی سے تمہاری دشمنی ہو جائے تب بھی تم اس کے ساتھ بے انصافی نہ کرو۔ اس آیت کی تشریح میں مفسر قرطبی لکھتے ہیں : دلت الآیة على ان كفر الكافر لا يمنع من العدل عليه اس آیت سے یہ ثابت ہوا کہ کافر کا کفر اس سے نہیں روکتا کہ اس کے ساتھ انصاف کا معاملہ کیا جائے ۔ وہ اسلام جس کی تعلیم یہ تھی کہ کافر و مشرک سے بھی بے انصافی کا معاملہ نہ کرو، اس اسلام کو ماننے والے آج اپنے دینی بھائیوں سے بھی انصاف کرنا نہیں جانتے۔ ۱۷ اپریل ۱۹۸۲ غالباً ۱۹۶۶ کا واقعہ ہے۔ اس وقت میں ندوہ (لکھنو) میں تھا۔ ایک مسلم نوجوان قاہرہ سے ڈاکٹریٹ کر کے آئے تھے۔ ندوہ کے لڑکوں نے مجھے بتایا کہ وہ اشتراکیت سے متاثر ہیں۔ اور ہم لوگوں میں اشتراکیت کے حق میں تقریر کرتے رہتے ہیں مگر ہم لوگ ان کا توڑ نہیں کر پاتے۔ اجازت دیجئے تو ان کو آپ کے پاس لے آئیں ۔ میں نے کہا کہ ٹھیک ہے، لے آئیے۔ اس کے بعد ایک روز رات کو ندوہ کے لڑکے مذکورہ ڈاکٹر صاحب کو لے کر میرے پاس آئے ۔ گفتگو شروع ہوئی۔ ابھی انہوں نے اشتراکیت کی تبلیغ میں کچھ نہیں کہا تھا۔ میں نے آغاز کرتے ہوئے کہا : " میں نے اشتراکیت کو سمجھنے کے لئے دس ہزار صفحات پڑھے ہیں۔" میرے اس جملہ کے بعد مذکورہ ڈاکٹر صاحب کا عجیب حال ہوا۔ اس کے بعد انہوں نے اشتراکیت کے موضوع پر ایک لفظ بھی نہیں کہا۔ وہ

The printed page

‹ Previous page Next page › About this book Open in the reader

Printed page