ڈائری
Urdu book, p. 282
By Maulana Wahiduddin Khan
شیخ مجیب الرحمن اس کے بعد ”بنگ پتا“ کہے جانے لگے۔ تاہم ان کے بعد کے واقعات نے بتایا کہ شیخ مجیب الرحمن کے آنسو حقیقہ خوشی کے آنسو نہ تھے بلکہ وہ نادانی کے آنسو تھے۔ اور اس نادانی کی سب سے زیادہ سنگین قیمت خود شیخ مجیب الرحمن کو بھگتنی پڑی۔ ۷ جون ۱۹۸۳ء ۱۰ جولائی ۱۹۶۹ کو میں نے اپنی نوٹ بک میں یہ الفاظ لکھے تھے : ” ہر ایک نے بڑے بڑے واقعات کو اپنا عنوانِ قیادت بنا رکھا ہے۔ حالانکہ زندگی کا راز چھوٹے چھوٹے واقعات کو پکڑنے میں ہے نہ کہ بڑے بڑے واقعات کے پیچھے دوڑنے میں “ ”سر الحیاتِ کائن فی البدایۃ المتواضعۃ ۸ جون ۱۹۸۲ انسان ہماری معلوم دنیا میں ایک انتہائی متثنیٰ واقعہ ہے۔ اسی بنا پر کہا جاتا ہے کہ انسان ایک کائناتی حادثہ ہے: Man is a cosmic accident:. ایک استثنائی واقعہ خصوصی منصوبہ بندی کو بتاتا ہے۔ مگر ”منصوبہ بندی “ کا لفظ بچوں کے ذہن کو خدا کی طرف لے جاتا ہے ، اس لئے اس کو حادثہ کہہ دیا گیا۔ حالاں کہ انسان اتنا عجیب واقعہ ہے کہ اس کو حادثہ کہنا کسی بھی طرح ممکن نہیں۔ استثنا لازمی طور پر ارادہ کو ثابت کرتا ہے۔ زمین کا ایک مستثنیٰ کره ہونا ثابت کرتا ہے کہ یہاں کوئی بالاتر ہستی ہے جس نے قصد وارادہ کے تحت عام کروں سے الگ ایک اور بالکل مختلف انداز میں بنایا ہے۔ حقیقت یہ ہے کہ زمین جیسے ایک کرہ کا وجود خدا کے وجود کا ثبوت ہے ، اگر چہ بہت کم لوگ ہیں جو اس آئینہ میں خدا کو دیکھ پاتے ہوں۔ ۹ جون ۱۹۸۳ ۱۹۵۲ء میں میں نے اپنی نوٹ بک میں یہ فقرہ لکھا تھا : ” حقیقت کبھی اتنی سادہ نہیں ہوتی جتنا ایک مخلص آدمی اسے سمجھ لیتا ہے۔ “ جب میں نے یہ سطور لکھیں اس وقت میری عمر ۳۰ سال سے کم تھی۔ اب میں دیکھتا ہوں تو

‹ Previous page Next page › About this book Open in the reader