ڈائری
Urdu book, p. 283
By Maulana Wahiduddin Khan
نظر آتا ہے کہ ہمارے قائدین، ۶۰ سال کی عمر کو پہنچ کر بھی اس زمانے سے بے خبر ہیں۔ وہ اپنی سادگی کے تحت بار بار ایسے اقدامات کرتے ہیں جو حقیقی صورتحال سے کوئی تعلق نہیں رکھتے۔ اس سادگی کا نہیں خود تو کوئی نقصان نہیں پہنچتا۔ کیوں کہ وہ پھر بھی مقدس قائدین کر عوام کے درمیان مقبولیت حاصل کرلیتے ہیں۔ مگر عوام کو اس کا اتنا زیادہ نقصان اٹھانا پڑتا ہے جس کو لفظوں میں بیان کرنا ممکن نہیں۔ | ۱ جون ۱۹۸۴ چیکو سلوواکیہ کی ایک مثل ہے کہ ایک نئی زبان سیکھو اور ایک نئی روح حاصل کرو: Learn a new language and get a new soul. یہ ایک حقیقت ہے کہ زبان کا بہت گہرا تعلق انسان کے ذہنی ارتقا سے ہے۔ اگرچہ زیادہ زبان جاننا بذات خود انسانی ارتقا کے لئے کافی نہیں لیکن انسانی ارتقا کا تجربہ وہی لوگ کرتے ہیں جو ایک سے زیادہ زبانیں جانتے ہوں۔ مصر کے مشہور ادیب ڈاکٹر احمد امین نے اپنی خود نوشت سوانح عمری (حیاتی) میں لکھا ہے کہ پہلے میں صرف اپنی مادری زبان (عربی) جانتا تھا۔ اس کے بعد میں نے انگریزی سیکھنا شروع کیا۔ غیر معمولی محنت کے بعد میں نے یہ استعداد پیدا کرلی کہ میں انگریزی کتابیں پڑھ کر سمجھ سکوں۔ وہ لکھتے ہیں کہ جب میں انگریزی سیکھ چکا تو مجھے ایسا محسوس ہوا گویا پہلے میں صرف ایک آنکھ رکھتا تھا اور اب میں دو آنکھ والا ہوگیا۔ یہ اللہ کا فضل ہے کہ میں اپنی مادری زبان کے علاوہ دوسری زبانیں سیکھنے کا موقع پا سکا۔ میں کم وبیش ۵ زبانیں جانتا ہوں: اردو، عربی، فارسی، انگریزی، ہندی۔ اگر میں صرف اپنی مادری زبان (اردو) جانتا تو عین معرفت کے بہت سے دروازے مجھ پر بند رہتے۔ ۱۱ جون ۱۹۸۴ پیٹر استینو (Peter Ustinov) کا قول ہے کہ غصہ کو جب عقل سے دبایا جائے تو اس کا نام برداشت ہے: Tolerance is anger suppressed by reason.

‹ Previous page Next page › About this book Open in the reader