ڈائری
Urdu book, p. 284
By Maulana Wahiduddin Khan
سماجی زندگی میں غصہ اور تلخی کا پیدا ہونا ایک بالکل فطری بات ہے۔ کوئی آدمی اس سے بچ نہیں سکتا۔ مگر اس کے اظہار کے دو طریقے ہیں۔ ایک یہ کہ غصہ کو غصہ کی شکل میں ظاہر کیا جائے۔ دوسرے یہ کہ غصہ کو برداشت کی شکل میں ظاہر کیا جائے۔ غصہ کو برداشت کی شکل میں ظاہر کرنا اپنے اندر زبردست فائدہ رکھتا ہے۔ مگر ایسا وہی شخص کر سکتا ہے جو اپنے اندر زبردست عقل رکھتا ہو۔ کم عقل آدمی غصہ کو برداشت کے روپ میں ظاہر کرنا نہیں جانتا۔ جو لوگ غصہ کو برداشت نہ کر سکیں، انھیں اس سے بھی زیادہ بڑی چیز برداشت کرنی پڑتی ہے، اور وہ اپنا نقصان ہے۔ حقیقت یہ ہے کہ غصہ کو غصہ کی شکل میں ظاہر کرنا نہ صرف ان لوگوں کے لئے مفید ہے جنہیں اپنے نفع نقصان کا کوئی دردنہ ہو ۔ زراں پال سارترے نے جو بات تشدد کے بارہ میں کہی ہے وہی غصہ کے بارہ میں بھی صحیح ہے۔ اس نے کہا کہ تشدد ان لوگوں کے لئے موزوں ہے جو اپنے پاس کھوننے کے لئے کچھ نہ رکھتے ہوں: Violence suits those who have nothing to lose. ۲ جون ۱۹۸۲ واٹر کور میں ڈھیل کرنے والی ایک دکان میں یہ سائن بورڈ لگا ہوا تھا : Going in for cheap water coolers may land you in hot water. یہ ایک دلچسپ جملہ ہے جس کا اردو میں ترجمہ کرنا بہت مشکل ہے۔ مگر اس کا مفہوم تقریبا وہی ہے جس کو اردو زبان کی شکل میں اس طرح ادا کیا گیا ہے: ستارے روز روز مہنگار وئے ایک رف اکثر لوگ سستی چیز خریدنے کی طرف دوڑتے ہیں مگر سستی چیز خریدنے سے بہتر یہ ہے کہ سرے سے خریداری ہی نہ کی جاتے۔ کیوں کہ قیمت کی کمی خود چیز میں کی کمی کی وجہ سے ہوتی ہے۔ نتیجہ یہ ہے کہ آدمی چیز خرید کر بھی بے چیز رہتا ہے۔ تاہم ہندستان کے بارے میں یہ بات صرف جزئی طور پر صحیح ہے۔ ہندستان میں بدعنوانی کا راج ہے۔

‹ Previous page Next page › About this book Open in the reader