ڈائری
Urdu book, p. 285
By Maulana Wahiduddin Khan
یہاں کا تاجر زیادہ قیمت لے کر بھی اکثر اچھی چیز نہیں دیتا۔ دوسرے ملکوں میں آدمی زیادہ قیمت دیکھ اچھی چیز پالیتا ہے مگر ہندوستان میں اچھی چیز پالنے کے لئے ایک اور چیز درکار ہے اور وہ وہی ہے جس کو خوش قسمتی کہتے ہیں۔ ۱۳ جون ۱۹۸۲ کسی قوم کے لئے جو چیز سب سے زیادہ اہمیت رکھتی ہے وہ مزاج ہے۔ اسلام سب سے زیادہ خدا کی عظمت کا تصور دلاتا ہے۔ اس سے افراد کے اندر تواضع کا مزاج پیدا ہوتا ہے۔ جن لوگوں کے اندر خدا کے مقابلہ میں تواضع آجائے وہ انسانوں کے مقابلہ میں بھی متواضع بن کرتے ہیں۔ یہی اسلام کا اصل مزاج ہے اور یہی تمام انسانی خوبیوں کا خلاصہ ہے۔ اسی سے انسان کے لئے ہر قسم کی بھلائی کے دروازے کھلتے ہیں۔ مگر موجودہ زمانہ کے مسلم مصنفین نے یہ غلطی کی کہ انھوں نے مسلمانوں کے اندر فخر کا مزاج بتایا۔ موجودہ زمانہ کے مسلم مصنفین کے افکار کا خلاصہ ایک لفظ میں یہ ہے : میں مسلمان ہوں اور مجھے فخر ہے کہ میں مسلمان ہوں۔ اقبال اس ذہن کے بنانے میں سب سے آگے ہیں۔ وہ اس معاملہ میں یہاں تک گئے کہ نہ صرف دیگر اقوام کے مقابلہ میں انھوں نے مسلمانوں کو فخر کا سبق دیا۔ بلکہ عجیب وغریب طور پر خود خدا کے مقابلہ میں بھی فخر کرنا سکھایا : خودی کو کر بلند اتنا کہ ہر تقدیر سے پہلے خدا بندے سے خود پوچھے بتا تیری رضا کیا ہے سبق ملا ہے یہ معراج مصطفیٰ سے مجھے کہ عالم بشریت کی زد میں ہے گردوں اقبال کے اس قسم کے اشعار جو ذہن بناتے ہیں ان کا خلاصہ یہ ہے کہ فخر کی حد و د انسانوں سے گزر کر خدا تک پہنچ جاتی ہیں۔ اس قسم کی ذہن سازی جو ہمارے مصنفین نے کی اس کا نتیجہ انھیں یہ ملا کہ انھیں زبردست شہرت اور مقبولیت حاصل ہوئی۔ مگر قوم بربادی کے آخری گڑھے میں پہنچ گئی۔ موجودہ زمانہ میں سلمان جس طرح برباد ہو رہے ہیں، اس کا واحد سب سے بڑا سبب ان کا جھوٹے فخر کا مزاج ہے۔ یقین سب سے بڑی طاقت ہے۔ وہی عرب جو اربہ سہ کے ہا تھیوں کو دیکھ کر بھاگ گئے تھے،

‹ Previous page Next page › About this book Open in the reader