ڈائری
Urdu book, p. 286
By Maulana Wahiduddin Khan
انہیں عربوں نے بعد کو قادسیہ کی جنگ میں شہنشاہ ایران کی ہاتھیوں کی فوج کو لپٹا کر دیا۔ پہلے عرب اور بعد کے عرب میں یہ فرق کیوں ہے۔ اس کی سب سے بڑی وجہ یقین کی طاقت کا فرق ہے ۔ ابرہہ (اصحاب الفیل) کا واقعہ اس وقت ہوا جب کہ عرب بت پرستی میں مبتلا تھے۔ خدائی عقیدہ سے پیدا ہونے والا حوصلہ ان کے اندر پیدا نہیں ہوا تھا۔ مگر قادسیہ کی جنگ میں جو عرب تھے وہ ایمان کی دولت پاچکے تھے۔ انہیں یقین کی وہ طاقت مل چکی تھی جو ابتدائی عربوں کو حاصل نہ تھی۔ ۱۵ جون ۱۹۸۳ سرچین کا قول ہے کہ جو لوگ تیزی سے وعدہ کر لیتے ہیں وہ عام طور پر اس کو پورا کرنے میں سست ہوتے ہیں : Those who are quick to promise are generally slow to perform. C.H. Supergeon. سنجیدہ آدمی جس کے اندر وعدہ پورا کرنے کا مزاج ہو، وہ وعدہ کرنے سے پہلے سوچے گا ۔ وہ چاہے گا کہ میں وہی وعدہ کروں جس کو میں پورا کر سکوں اور وہ وعدہ نہ کروں جس کو پورا کر اگر نا میرے لئے مشکل ہو۔ اس کا یہ ذہن اس کو وعدہ کرنے کے معاملہ میں محتاط بنا دے گا۔ اس کے برعکس جو لوگ وعدہ پورا کرنے کا مزاج ندر رکھتے ہوں، ہو اپنے الفاظ یہ سمجھ کر منہ سے نہ نکالیں کہ اس کو انہیں اپنا عمل بنانا ہے۔ ایسے لوگ فوراً وعدہ کر لیں گے۔ جب انہیں وعدہ پورا کرنا ہی نہیں ہے تو وعدہ کے بارہ میں انہیں یہ سوچنے کی کیا ضرورت کہ وعدہ کرتے ہوئے کیا لفظ بولیں اور کیا لفظ نہ بولیں۔ ۱۶ جون ۱۹۸۳ ہندوستان کے سابق وزیر غذا رفیع احمد قدوائی کا انتقال ۲۴ اکتوبر ۱۹۵۴ کو ہوا تھا ۔ لکھنو کے اخبار قومی آواز (۲۸ اکتوبر ۱۹۵۴) کی رپورٹ کے مطابق شام کو جب ان کی میت دفن کے لئے قبرستان لے جائی گئی تو وہاں مسلمانوں اور ہندوؤں کا زبردست مجمع تھا ۔ اس وقت میت کے قریب ایک گفتگو ہوئی ۔ وہاں کھڑے ہوئے ایک تعلیم یافتہ شخص نے اپنے ساتھی سے انگریزی میں کہا :

‹ Previous page Next page › About this book Open in the reader