ڈائری
Urdu book, p. 287
By Maulana Wahiduddin Khan
"دیکھو، ریفیوجیوں نے اگر رفیع صاحب سے کہا کہ شر ر نارتیوں کا محکمہ وزارت آپ اپنے ہاتھ میں لے لیں۔ ریفیوجی اور ایک مسلمان پر اتنا بھروسہ کرے۔ کیا شخصیت تھی ان کی۔" دنیا میں بلند مقام حاصل کرنے کا سب سے زیادہ یقینی رانیہ یہی ہے۔ آدمی اپنے کردار اور اپنے عمل کے ذریعہ لوگوں کے اندر اتنا اعتماد پیدا کرلے کہ غیر بھی اس سے یہ کہنے لگیں کہ آپ ہمارے معاملات کو سنبھال لیجیے۔ آپ سے زیادہ بہتر شخص ہماری نظر میں کوئی دوسرا نہیں۔ ۱۷ جون ۱۹۸۴ جو لوگ منصفانہ نظام قائم کرنے کے نام پر ہنگامہ کرتے ہیں۔ اور قائم شدہ حکومت کو توڑنے کی تحریک چلاتے ہیں وہ بلا شبہ غیر سنجیدہ لوگ ہیں۔ بلکہ نتیجہ کے اعتبار سے وہ ملک وقوم کے دشمن ہیں۔ کیوں کہ ایسی کوشش کا انجام بیشتر صرف یہ ہوتا ہے کہ ایک بری حکومت ختم ہو جائے اور اس کی جگہ اس سے زیادہ بری حکومت قائم ہو جاتے۔ اس کی وجہ یہ ہے کہ انصاف لانے والے دراصل افراد ہیں نہ کہ کوئی نام نہاد نظام۔ یہ صرف افراد ہیں۔ جو کوئی نظام قائم کرتے ہیں۔ افراد اگر اچھے ہیں تو اچھا نظام قائم ہو گا اور افراد اگر برے ہیں تو برا نظام قائم ہوگا۔ جو لوگ افراد نہ بنائیں اور حکومت کا تختہ الٹنے کے لئے جلے جلوس اور ہنگامے کریں وہ کبھی کوئی صالح نظام قائم نہیں کر سکتے۔ موجودہ حالت میں ہر ملک میں یہ حال ہے کہ افراد بگڑے ہوئے ہوتے ہیں۔ افراد کے سامنے اس کے سوا اور کوئی مقصد نہیں کہ وہ اپنے لئے زیادہ سے زیادہ حاصل کریں اور اس کے لئے ہر ممکن طریقہ استعمال کریں۔ یہی وجہ ہے کہ انصاف آجکل ایک خرید و فروخت کی چیز بن گئی ہے۔ ہنری والڈرون فرانس نے موجودہ سماج کے بارے میں بالکل صحیح کہا ہے کہ مجرم دراصل وہ شخص ہے جو مہنگے وکیلوں کو خریدنے کی طاقت نہ رکھتا ہو: A criminal is a person without sufficient means to employ expensive lawyers. Henry Waldorf Francis دو مصری عالم ملاقات کے لئے آئے۔ ان میں سے ایک کا نام عبد الکریم البدوی اور دوسرے کا نام نمیر علی المنس ہے۔ یہ لوگ تقریباً دو گھنٹہ تک رہے۔ ان سے کافی دلچسپ باتیں ہوئیں۔

‹ Previous page Next page › About this book Open in the reader