Urdu book · ڈائری

ڈائری

Urdu book, p. 288

By Maulana Wahiduddin Khan

انہوں نے نے ایک مصری عالم کا قصہ سنایا۔ کسی سفر میں ان کی ملاقات ایک عیسائی پادری سے ہوئی ۔ پادری نے کہا، میں نے سنا ہے کہ آپ کے یہاں ایک خاتون گزری ہیں جن کو آپ لوگ مقدس مانتے ہیں، حالاں کہ ان کے بارے میں لوگ کہتے ہیں کہ انہوں نے زنا کا ارتکاب کیا تھا۔ مصری عالم نے نہایت سنجیدگی سے کہا کہ جناب، ہم دو عورتوں کو مقدس مانتے ہیں۔ ایک وہ خاتون (عائشہ ) جن کا نکاح ہوا اور ان کے بارے میں کچھ مخالفین نے زنا کا الزام لگایا۔ ہمارے عقیدے کے مطابق ایک اور مقدس خاتون (مریم) ہیں۔ جنھوں نے نکاح نہیں کیا اور ان پر بھی لوگوں نے زنا کا الزام لگایا۔ پھر آپ کی مراد دونوں میں سے کس خاتون سے ہے۔ یہ سن کر پادری بالکل خاموش ہو گیا۔ اس کے بعد پھر وہ ایک لفظ نہیں بولا۔ کسی اعتراض کا جواب دینے کے دو طریقے ہیں۔ ایک ، منطقی طریقہ۔ دوسرے، دہ طریقہ جس کی ایک مثال اوپر کے واقعہ میں نظر آتی ہے۔ میرا مزاج علمی اور منطقی انداز کا ہے۔ میں ہر سوال کا جواب منطقی انداز میں دینے کی کوشش کرتا ہوں۔ خالص علمی اعتبار سے منطقی جواب کی زیادہ اہمیت ہے۔ مگر بعض اوقات مذکورہ بالا قسم کا جواب ہی زیادہ مفید ہوتا ہے۔ کوئی علمی اور منطقی جواب مذکورہ پادری کے لئے اتنا مؤثر نہیں ہو سکتا تھا جتنا کہ مصری عالم کا جواب موثر رہا۔ ۱۹ جون ۱۹۸۴ء حبیب بھائی (حیدر آباد) نے تجارت سے متعلق بہت سے دلچسپ واقعات بتائے۔ ان میں سے ایک واقعہ یہ تھا۔ مشہور صنعت کار مسٹر برلائ کی جوٹ مل میں ایک افسر تھے۔ ان کا نام مسٹر گیتا تھا۔ ایک روز مسٹر برلانے ان کا معائنہ کیا اور ان کے کام کے بارے میں پوچھا۔ انہوں نے اپنی محنت کی تفصیلات بتائیں اور کہا کہ میں نہایت محنت کے ساتھ اپنی ڈیوٹی انجام دیتا ہوں۔ مسٹر برلانے گیتا صاحب سے کہا کہ آپ استعفا دے دیں۔ وہ حیران ہوئے کہ جب میں اتنا زیادہ کام کرتا ہوں تو مجھ سے استعفا کا مطالبہ کیوں کیا جا رہا ہے۔ مسٹر برلانے جواب دیا : آپ کہتے ہیں کہ میں ہمیشہ محنت کرتا ہوں ۔ مگر مجھے تو وہ آدمی چاہئے جو عقل کو استعمال کرے۔ اس کے بعد حبیب بھائی نے کہا کہ بڑی ترقی کے لئے عقل اور منصوبہ بندی کی ضرورت ہے نہ کہ صرف

The printed page

‹ Previous page Next page › About this book Open in the reader

Printed page