ڈائری
Urdu book, p. 289
By Maulana Wahiduddin Khan
محنت ومشقت کی ۔ محنت کرنا بلاشبہ قابل قدر چیز ہے، مگر اس سے زیادہ قابل قدر چیز محنت کرانا ہے، محنت کرنے والا اکیلا محنت کرتا ہے، مگر محنت کرانے والے سینکڑوں اور ہزاروں آدمیوں سے محنت کرا کے کام کو کئی گنا بڑھا دیتا ہے۔ ۲۰ جون ۱۹۸۲ ایک بڑے تاجر سے ملاقات ہوئی۔ میں نے ان سے پوچھا کہ تجارت میں کامیابی کا راز کیا ہے۔ انھوں نے کہا کہ صرف قسمت۔ انھوں نے کہا کہ محنت سے آدمی دو وقت کی روٹی پا سکتا ہے، مگر دولت تو قسمت ہی سے ملتی ہے۔ انھوں نے برناڈشا کا ایک قول سنایا جس کا مطلب یہ تھا کہ اس طرح کام کرو گویا کہ ہر چیز کا انحصار تمہارے اوپر ہے مگر جب دعا کرو تو اس طرح دعا کرو جیسے کہ ہر چیز کا انحصار خدا کے اوپر ہے: Work as if everything depends on you. Pray as if everything depends on God. ۲۱ جون ۱۹۸۲ مولانا عبداللہ صاحب نے بعض جدید مصنفین کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ انھوں نے اعلیٰ عقلی معیار پر دین کو ثابت کر دیا ہے۔ میں نے کہا کہ یہ محض خوش فہمی کی بات ہے ورنہ آپ جن مصنفین کا نام لے رہے ہیں انھیں شاید یہ بھی خبر نہیں کہ عقلی استدلال حقیقی معنوں میں ہے۔ پھر میں نے ایک مشہور مصنف کی کتاب کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ اس میں اسلامی تہذیب اور مغربی تہذیب کا مقابلہ کیا گیا ہے۔ اس میں ایک مقام پر یہ کہا گیا ہے کہ اسلام انسانی مساوات کا مذہب ہے جبکہ دوسروں کے یہاں مساوات نہیں پائی جاتی۔ انھوں نے اس کا طریقہ یہ اختیار کیا ہے کہ خطبہ حجۃ الوداع سے اس قسم کے الفاظ نقل کیے ہیں: لا فضل لعربي على أعجمي ولا لأبيض على أسود: کسی عربی کو کسی عجمی پر فضیلت نہیں۔ کسی سفید فام کو کسی سیاہ فام پر فضیلت نہیں۔ اس کے بعد انھوں نے یہ کہا ہے کہ ساتھ تھا افریقہ میں سیاہ فام اور سفید فام سے الگ معاملہ کیا جاتا ہے۔ امریکہ میں کالے نیگروئوں کو وہاں کے سفید فام

‹ Previous page Next page › About this book Open in the reader