ڈائری
Urdu book, p. 290
By Maulana Wahiduddin Khan
اور عمل کا تقابل عمل ہے۔ مذکور مسلمان مصنف کو یہ کرنا چاہئے تھا کہ وہ خطبہ جو آلوداع کے مقابلہ میں اقوام متحدہ کا حقوق انسانی کا چارٹر پیش کرتے اور دونوں کا تقابل کر کے اپنا نظریہ ثابت کرتے۔ ایک صاحب نے الرسالہ کے بارے میں کچھ مخالفانہ ریمارک دئے۔ جب ان کا خط مجھ کو ملا تو میں نے فوراً انہیں لکھا کہ آپ نے الرسالہ کے بارے میں جو ریمارک دئے ہیں اس کی کوئی مثال تحریر فرمائیں، محض لفظی ریمارک سے کوئی بات ثابت نہیں ہوتی جب تک اس کو دلیل اور مثال سے واضح نہ کیا جائے ۔ جب ان کا کوئی جواب نہیں آیا تو میں نے پھر ان کو یاد دہانی کا خط لکھا ۔ کئی مہینے تک میں ان کو یاد دہانی کے خطوط لکھتا رہا مگر انہوں نے الرسالہ کے زبان و بیان" کے بارے میں کسی ایک غلطی کی نشاندہی نہیں کی ۔ ہماری قوم کا یہ عجیب ذہن ہے کہ وہ الزامی لفظ بولنے کو تنقید کرنا سمجھتے ہیں ۔ حالانکہ تنقید نام ہے تجزیہ (Analysis) کا۔ آخر چھ مہینہ کے انتظار کے بعد میں نے ان کو ایک آخری خط لکھا۔ اس میں دوسری باتوں کے ساتھ یہ سطریں بھی تھیں : غلطی کرنا صرف ایک وقتی فعل ہے۔ مگر غلطی نہ ماننا ایک ابدی جرم ہے ۔ یہ اپنی شخصیت کو خود اپنے ہاتھوں ہلاک کرنا ہے۔ غلطی کرنے کے بعد اگر آدمی اپنی غلطی کو مان لے تو وہ اسی وقت ہلکا ہو جاتا ہے ۔ لیکن اگر آدمی اپنی غلطی کو نہ ماننے تو یہ تمام غلطیوں میں سب سے بڑی غلطی ہے۔ اس کا نتیجہ ہوتا ہے کہ جو شخص دوسرے کو مجرم ظاہر کرنا چاہتا تھا وہ خود اپنی نظر میں ہمیشہ کے لئے مجرم بن جاتا ہے۔ اب آپ کے لئے واحد راستہ صرف یہ ہے کہ کھلے طور پر اپنی غلطی کا اعتراف کر لیں۔ اگر آپ اپنی غلطی کا اعتراف نہ کریں تو یاد رکھئے ، آپ ساری عمر اپنے ضمیر کے سامنے غلط کار بنے رہیں گے۔ خروشچوف ۱۹۶۴ء تک روس کے وزیر اعظم تھے ۔ ان کے بارہ میں ایک لطیفہ کسی اخبار

‹ Previous page Next page › About this book Open in the reader