ڈائری
Urdu book, p. 292
By Maulana Wahiduddin Khan
مولا نا ابو الاعلیٰ مودودی نے اپنی تفسیر " تفہیم القرآن " کے آخر میں " خاتمہ " کے عنوان سے ایک صفحہ لکھا ہے۔ اس میں انھوں نے " صمیم قلب " کے ساتھ یہ اعلان کیا ہے : " اصحاب علم سے میری درخواست ہے کہ وہ میری غلطیوں پر مجھے متنبہ فرمائیں۔ جس بات کا بھی غلط ہونا دلیل سے مجھ پر واضح کر دیا جائے گا، ان شاء اللہ اس کی اصلاح کروں گا۔ میں اس بات سے خدا کی پناہ مانگتا ہوں کہ کتاب اللہ کے معاملہ میں دانستہ غلطی کروں یا کسی غلطی پر جبار ہوں۔" جلد ششم صفحہ ۵۷۵ راقم الحروف کی کتاب " تعبیر کی غلطی " گواہ ہے کہ میں نے مولانا مودودی کو ان کی مفسرانہ غلطیوں پر آگاہ کیا۔ " قرآن کی چار بنیادی اصطلاحیں " نامی کتاب میں انھوں نے جو کچھ لکھا ہے اس کو میں نے علمی دلائل سے رد کیا۔ یہ دلائل اتنے واضح تھے کہ مولانا مودودی میرے شدید اصرار کے باوجود ان کا جواب نہ دے سکے۔ مگر انھوں نے اپنی غلطیوں کا اعتراف نہیں کیا ، یہاں تک کہ ان کا آخری وقت آ گیا۔ کیسی عجیب بات ہے۔ آدمی اعلان حق کا کریڈٹ لیتا ہے مگر وہ اعتراف حق کا کریڈٹ لینے کے لئے تیار نہیں ہوتا۔ وہ کہتا ہے کہ میری غلطی کو دلائل سے ثابت کر دیا جائے تو میں مان لوں گا۔ مگر جب دلائل کے ذریعہ اس کی غلطی ثابت کر دی جاتی ہے تو وہ اس کا اعتراف نہیں کرتا۔ وہ غیر متعلق الفاظ بول کر مطمئن ہو جاتا ہے کہ اس نے اپنے عدم اعتراف کے لئے کافی عذر فراہم کر لیا ہے۔ اعلی انسان وہ ہے جو ایک با اصول انسان (Man of principle) ہو۔ اس کے مقابلہ میں ادنیٰ انسان وہ ہے جو غرض مند انسان (Man of interest) ہو۔ خدا کسی ذاتی غرض کے بغیر لوگوں کی مدد کرتا ہے۔ وہ خود اپنے اصولوں کے تحت لوگوں کے ساتھ معاملہ کرتا ہے۔ آخرت میں خدا کی قربت وہ لوگ پائیں گے جو اس اعتبار سے خدا کے ہم صفت ہوں ، جنھوں نے بشریت کی سطح پر اس اخلاقیات کا ثبوت دیا ہو جس اخلاقیات پر حق تعالیٰ خدائی سطح پر قائم ہے۔ آخرت میں خدا کی صحبت انھیں لوگوں کو حاصل ہوگی جو موجودہ دنیا میں با اصول ہونے کا ثبوت

‹ Previous page Next page › About this book Open in the reader