ڈائری
Urdu book, p. 293
By Maulana Wahiduddin Khan
دیں اور جو لوگ یہاں کے تجربہ میں بے اصول ثابت ہوں وہ آخرت میں خدا کا پڑوس حاصل کرنے سے محروم رہیں گے۔ کوئی انسان با اصول ہے یا بے اصول، اس کا پتہ اس کے کردار سے چلتا ہے۔ اول الذکر آدمی کی زندگی معلوم اصولوں کے تحت گزرتی ہے اور ثانی الذکر آدمی کی زندگی اغراض اور مفادات کے تحت۔ با اصول آدمی کی زندگی میں تضاد نہیں ہوتا۔ وہ ایک شخص سے جو معاملہ کرتا ہے وہی معاملہ وہ دوسرے شخص سے بھی کرتا ہے۔ وہ وہاں خوش اخلاق ہوتا ہے جہاں اصولی طور پر اس کو خوش اخلاق ہونا چاہہے۔ وہ ہر حال میں انصاف کرتا ہے خواہ وہ اپنے موافق ہو یا اپنے خلاف۔ مفاد پرست آدمی کا معاملہ اس سے مختلف ہوتا ہے۔ یہی وجہ ہے کہ اس کی زندگی میں تضاد پیدا ہو جاتا ہے۔ ۲۷ جون ۱۹۸۴ ہر آدمی ، قرآن کی زبان میں ، "خاسر" میں مصروف ہے۔ وہ اندھا دھند بس سامان حیات کے اضافہ میں لگا ہوا ہے۔ اس کی کوششوں کا مرکز و محور صرف یہ ہے کہ دنیا کی چیزیں اس کے پاس زیادہ سے زیادہ ہو جائیں۔ یہ آدمی کی زبردست بھول ہے۔ دنیا کی چیزوں میں اضافہ صرف آدمی کی اپنی ذمہ داریوں (liabilities) کو بڑھاتا ہے ، مگر آدمی اپنی نادانی سے یہ سمجھتا ہے کہ وہ اپنے اثاثہ (assets) کو بڑھا رہا ہے۔ ۲۸ جون ۱۹۸۴ لابی (lobby) ایک انگریزی لفظ ہے جس کے معنی ہیں برآمدہ ۔ یعنی وہ سائبان جس کی طرف ملحق کمروں کے دروازے کھلتے ہوں۔ مگر موجودہ زمانہ میں یہ لفظ ایک سیاسی اصطلاح بن گیا ہے۔ جس کا مفہوم ہے : پالیسی تبدیل کرانے کے لئے حکومت پر اثر انداز ہونا۔ چوں کہ ابتدائی زمانہ میں لابی کے ارکان سے ملاقات کرنے کے لئے ایم پی کے برآمدے استعمال ہوتے تھے ، اس لئے

‹ Previous page Next page › About this book Open in the reader