ڈائری
Urdu book, p. 294
By Maulana Wahiduddin Khan
”لابی“ کی سیاست کا آغاز ابتدا ڈاگ انگلینڈ میں ہوا۔ اس کے بعد یہ امریکہ پہنچا۔ امریکہ میں ہر چیز صنعت بن جاتی ہے۔ چنانچہ یہ بھی ایک صنعت بن گیا۔ امریکہ میں باقاعدہ رجسٹرڈ کمپنیاں ہیں جو حکومتوں سے فیس لے کر یہ کام کرتی ہیں۔ لابی کی ضرورت چھوٹے ملکوں کو بھی ہوتی ہے اور بڑے ملکوں کو بھی۔ مثلاً بنگلہ دیش ایک بہت چھوٹا ملک ہے مگر امریکہ میں اس کی لابی کرنے والی دو کمپنیاں موجود ہیں۔ ان کمپنیوں کا خاص مقصد بنگلہ دیش کی چائے کے لئے امریکہ میں اپنا مارکیٹ قائم رکھنا ہے۔ جاپان اپنی برآمدی مصنوعات کا ۷۳ فی صد حصہ امریکہ بھیجتا ہے۔ جنوبی کوریا ۴۰ فی صد اور تائیوان ۵۰ صد۔ اگر امریکہ کی قانون ساز اسمبلی یہ قانون پاس کر دے کہ غیر ملکی مصنوعات امریکہ میں داخل نہیں ہوں گی تو ان ملکوں کی اقتصادیات نہایت گہرے طور پر متاثر ہوں گی۔ اس لئے یہ ممالک اس معاملہ میں بہت حساس رہتے ہیں۔ ان ممالک کے نمائندے امریکہ کے حکومتی حلقوں میں گھوم پھر کر پست کرتے رہتے ہیں کہ امریکی حکمران اپنی درآمدی پالیسی میں کسی تبدیلی کی بات تو نہیں سوچ رہے ہیں اور اگر ان کو اس قسم کا کوئی اشارہ ملتا ہے تو وہ فوراً لابی کا عمل شروع کر دیتے ہیں۔ ایک اطلاع کے مطابق جاپان کے بحث میں لابی کے لئے پانچ کروڑ ڈالر رکھا گیا ہے۔ یعنی تقریباً ایک ارب روپیہ۔ موجودہ دنیا میں زندہ رہنے کے لئے آدمی کو کتنا زیادہ چوکنا رہنا پڑتا ہے۔ ۲۹ جون ۱۹۸۴ "اسلام سائنس کے مطابق ہے"۔ یہ جملہ صحیح نہیں۔ صحیح یہ ہے کہ اسلام حقیقت کے مطابق ہے۔ قرآن میں اس طرح کی آیتیں ہیں: فَاتَّقُو اللهَ يَا أُولِي الأَلْبَابَ اللہ سے ڈرو اے عقل والو المائدہ ۱۰۰ إِنَّمَا يَتَذَكَّرُ أُولُو الأَلْبَابِ نصیحت قبول کرتے ہیں صرف عقل والے۔ الرعد ۱۹ اس سے معلوم ہوا کہ ذکر اور تقویٰ کا سر چشمہ عقل ہے۔ آدمی اپنے عقل و شعور کو کام میں لا کر ہی اس درجہ کو حاصل کرتا ہے جس کو شریعت میں ذکر اور تقویٰ کہا گیا ہے۔ صاحب ذکر اور صاحب تقویٰ بننے

‹ Previous page Next page › About this book Open in the reader