Urdu book · ڈائری

ڈائری

Urdu book, p. 295

By Maulana Wahiduddin Khan

کے لئے ضروری ہے کہ آدمی صاحب عقل بنے۔ تحریکِ خلافت کے ہنگامہ کے زمانہ میں موپلا مسلمانوں نے مظاہرہ کیا۔ اس کے نتیجہ میں ہندوستان کی برطانوی فوج نے ان پر گولی چلائی۔ چار سو مو پلا ہلاک ہوگئے ۔ انھوں نے تار دینا چاہا تو ان کا تار قبول نہیں کیا گیا۔ اس پر وہ مزید پھر گئے ۔ انھوں نے تار کاٹ ڈالے۔ ریل کی پٹریاں اکھاڑ دیں ۔ افسروں کو قتل کیا ۔ وغیرہ ، وغیرہ ۔ اس کے بعد ان کے اوپر جو سختیاں ہوئیں ، ان میں سے ایک واقعہ یہ تھا کہ گرمی کے موسم میں ایک سو مو پلا قیدیوں کو مال گاڑی کے ڈبہ میں بند کرکے بھیجا گیا۔ اس میں ستر آدمی دم گھٹ کر مر گئے ۔ (بحوالہ جمعیۃ علما وکیل ہے ، حصہ دوم ، صفحہ ۵۸ ، ۷۹ - ۱۶۸ ) یہ ان بے شمار نقصانات میں سے صرف ایک ہے جو تحریک خلافت کے ہنگاموں کے زمانہ میں ہندوستانی مسلمانوں کو پہنچا۔ ہمارے لکھنے اور بولنے والے اس کو انگریزوں کے ظلم کے خانہ میں ڈالے ہوتے ہیں۔ میں اس کو خود مسلم لیڈروں کی نادانی کے خانہ میں ڈالتا ہوں۔ میرے لئے ناقابل فہم ہے کہ جس خلافت کا سرا تمام تر ” اتاترک “ کے ہاتھ میں تھا ، اس کے لئے ہمارے لیڈروں نے ہندوستان میں کیوں لایعنی ہنگامے کھڑے کئے! یکم جولائی ۱۹۸۴ء مغل حکمراں جہاں گیر کا واقعہ ہے۔ وہ اپنی بیوی (نور جہاں) سے بہت محبت کرتا تھا۔ ایک بار ملکہ نے بادشاہ سے معمودانہ شکایت کی۔ یہ معاملہ ایک اسلامی اور دینی معاملہ تھا۔ بادشاہ نے صفائی کے ساتھ کہا : جاناں ، جاں بتو دادم نہ کہ ایمان (اے محبوب بیوی ، میں نے تم کو اپنی جان دی ہے نہ اپنا ایمان) پہلے زمانہ میں یہ دنیا دار بادشاہوں کا حال تھا۔ آج دین دار مسلمانوں کا حال بھی ایسا نہیں ۔ آج یہ حال ہے کہ آدمی باہر کی دنیا میں اسلام پر تقریر کرتا ہے۔ اور جب وہ اپنے گھر کے اندر داخل ہوتا ہے تو بیوی بچوں کے تقاضے سے اتنا مغلوب ہوتا ہے کہ گھر کے اندر وہ اس کے برعکس طریقہ پر عمل کرنے لگتا ہے جس کا اعلان اس نے گھر کے باہر کیا تھا۔

The printed page

‹ Previous page Next page › About this book Open in the reader

Printed page