Urdu book · ڈائری

ڈائری

Urdu book, p. 298

By Maulana Wahiduddin Khan

کمیونزم کے داعی مارکس نے کہا تھا کہ مذہب افیون ہے: Religion is the opiate of the people. اس کے جواب میں آرتھر اسٹئین (Arthur C. Von Stein) نے کہا کہ کمیونزم گدھوں کی افیون ہے: Communism is the opiate of the asses. سیسل پالرنے کہا کہ سوشلزم ایک ایسا نظام ہے جو صرف جنت میں قابل عمل ہے جہاں اس کی ضرورت نہیں۔ یا جہنم میں جہاں وہ پہلے ہی اسے حاصل کر چکے ہیں: Socialism is a system which is workable only in heaven, where it isn't needed, and in hell, where they have got it. Cecil Palmer ۶ جولائی ۱۹۸۴ قال علی کرم الله وجهه : العلم خير من المال لان المال يحرسك وانت تحرس المال - والمال تنقصه النفقة والعلم يزكو على الانفاق . علی کرم اللہ وجہہ نے فرمایا کہ علم مال سے بہتر ہے۔ کیوں کہ مال تمہاری حفاظت کرتا ہے، اور مال کی حفاظت تم کو خود کرنی پڑتی ہے۔ مال خرچ کرنے سے کم ہوتا ہے اور علم میں خرچ سے اضافہ ہوتا ہے۔ کیسی عجیب حکمت کی بات ہے جو صحابی رسول نے فرمائی۔ ۷ جولائی ۱۹۸۴ ڈاکٹر امبیڈکر کے سامنے کچھ مسلمانوں نے اسلام پیش کیا تھا۔ اس کا جواب جو ڈاکٹر امبیڈکر نے دیا وہ نواب ہوش یار جنگ بہادر (خیرت آباد، حیدر آباد دکن) کی روایت کے مطابق یہ تھا: "بلاشبہ اسلام فی نفسہ بہترین مذہب ہے۔ لیکن اگر میں اسلام کو اختیار کرنا چاہوں تو

The printed page

‹ Previous page Next page › About this book Open in the reader

Printed page