ڈائری
Urdu book, p. 299
By Maulana Wahiduddin Khan
مجھے سب سے پہلے یہ عقدہ حل کرنا ہوگا کہ شیعہ بنوں یا سنی۔ قبروں کو پوجوں یا خدا کو۔ مسلمان مختلف فرقوں میں اس طرح تقسیم ہو گئے ہیں کہ ہر فرقہ دوسرے فرقہ کو کافر کہتا ہے۔ میں جانتا ہوں کہ میں جوش سے تعزیوں اور قبروں کو پوجا جاتا ہے، اگر میں وہ جوش ظاہر نہ کر سکا تو مجھے وہابی کہہ کر اسلام سے خارج کر دیا جائے گا۔ دوسروں کو مسلمان بنانے سے پہلے مسلمانوں کو چاہئے کہ خود مسلمان بن جائیں اور اپنی اندرونی تفریق کو دور کریں۔ (ہماری بت پرستیاں، از ہوش بلگرامی، صفحہ ۱۵) یہ صحیح ہے کہ موجودہ مسلمانوں میں بے شمار بگاڑ پائے جاتے ہیں۔ مگر جہاں تک ڈاکٹر عبید کر کا سوال ہے، ان کا مذکورہ تبصرہ سنجیدگی کی مثال نہیں، کیونکہ ان کے سامنے اسلام کو اختیار کرنے کا مسئلہ تھا نہ کہ مسلمانوں کی قومی روش کو اختیار کرنے کا۔ جولائی ۱۹۸۴ء "محمد علی کلّے" کا نام لیجئے تو فورا باکسر (boxer) کا تصور سامنے آجائے گا۔ اسی کو حیثیت عرفی کہتے ہیں۔ ہر شخص یا ہر قوم کی ایک حیثیت عرفی ہوتی ہے، یعنی اس کی معروف حیثیت، اسی معروف حیثیت کے اعتبار سے وہ شخص یا قوم دنیا میں جانا جاتا ہے۔ آج مسلمانوں کی حیثیت عرفی کیا ہے ــــــــــــ ایک ایسی قوم جو حقوق کا مطالبہ کر رہی ہے۔ جو بات بات میں لڑ جاتی ہے۔ جو شاعری اور خلافت کی دھم مچاتی ہے۔ وغیرہ۔ مسلمان کی اصل معروف حیثیت یہ تھی کہ وہ توحید پرست ہے، وہ آخرت کو ماننے والا ہے۔ وہ محفوظ دین کا حامل ہے۔ دوسروں کی نظر میں آج مسلمانوں کی جو معروف حیثیت ہے وہ یہ نہیں۔ وہ اس سے بالکل مختلف ہے جو باعتبار حقیقت ہونا چاہئے۔ یہ آج کے مسلمانوں کا سب سے بڑا مسئلہ ہے۔ انہیں سب سے پہلے اپنی اس تصویر کی تصحیح کرنی چاہئے۔ ہر ممکن قیمت ادا کر کے انہیں اپنی معروف حیثیت وہ بنانا چاہئے، جو قرآن و حدیث کے مطابق فی الواقع ان کی معروف حیثیت ہے۔ موجودہ زمانہ کے مسلم لیڈر اکثر مسلمانوں کے تشخص (identity) کی بات کرتے ہیں۔ مگر شخص سے ان کی مراد صرف کلچرل تشخص ہوتا ہے حالاں کہ مسلمان کا اصل تشخص وہ ہے جو اس کی مومنانہ اور داعیانہ حیثیت کو بتائے نہ کہ ایک مخصوص کلچرل گروپ ہونے کو۔

‹ Previous page Next page › About this book Open in the reader