Urdu book · ڈائری

ڈائری

Urdu book, p. 302

By Maulana Wahiduddin Khan

اس سلسلے میں عام طور پر یہ کہا جاتا ہے کہ اس کی وجہ تعدد ازدواج ہے۔ مسلمان چونکہ کئی بیویاں رکھتے ہیں اس لئے ان کے یہاں پیدائش کی شرح دوسری قوموں سے زیادہ ہے۔ مگر یہ تو جہ یہ صحیح نہیں۔ تعدد ازدواج کی اجازت بلاشبہ اسلام میں ہے۔ مگر چند خاص علاقوں کے سوا عام مقامات پر اس کا عمومی رواج نہیں۔ مثلاً میرے خاندان اور میرے رشتہ داروں کا حلقہ بہت بڑا ہے۔ مگر ان میں کوئی ایک شخص بھی نہیں جس نے ایک سے زیادہ نکاح کر رکھا ہو۔ دوسری بات یہ کہ تعدد ازدواج کا کوئی تعلق پیدائش کے مسئلہ سے نہیں۔ ایک عورت اگر مطراف کے نکاح میں نہ ہوتی تو وہ مطرب کے نکاح میں ہوتی۔ وہ بہر حال کسی نہ کسی کی بیوی ہوتی۔ پھر اس کے جو بچے پیدا ہونے تھے وہ پھر بھی پیدا ہوتے۔ اور ظاہر ہے کہ عورتوں کی تعداد لامحدود نہیں۔ اس لئے تعدد ازدواج کا عمل بھی لامحدود نہیں ہوسکتا۔ دوسری قوموں کے مقابلہ میں مسلمانوں کے یہاں شرح پیدائش زیادہ ہونے کی اصل وجہ دوسری ہے۔ اس کی وجہ یہ ہے کہ دوسری قوموں کے لوگ مخصوص اسباب کی بنا پر بہت بڑے پیمانے پر خاندانی منصوبہ بندی اور مانع حمل تدابیر پر عمل کرتے ہیں۔ جب کہ مسلمان ان چیزوں کو نا جائز سمجھتے ہیں اور ان کی بہت بڑی اکثریت اس پر عمل نہیں کرتی۔ یہ ہے اصل وجہ جس نے دونوں گروہوں کے درمیان شرح پیدائش میں فرق پیدا کر دیا ہے۔ ۱۲ جولائی ۱۹۸۲ء ۱۹۳۷ء سے پہلے ہندوستان میں دو قسم کے سیاسی خیالات تھے۔ ایک وہ لوگ جو تدریج کے قائل تھے، دوسرے وہ لوگ جو انقلاب کی باتیں کرتے تھے۔ تدریج پسند گروہ کا کہنا تھا کہ پہلا کام ہندوستانیوں کو تعلیم وترقی کی راہ پر آگے بڑھانا ہے۔ اس کے بعد آہستہ آہستہ سیاسی آزادی حاصل کرنا۔ دوسرے گروہ کا کہنا تھا کہ پہلے سیاسی آزادی حاصل کرو، اس کے بعد تعمیر و ترقی کا کام کرو۔ جواہر لعل نہرو انقلاب پسند گردہ میں تھے۔ آزادی سے پہلے انھوں نے اول الذکر گروہ پر تنقید کرتے ہوئے لکھا تھا: بہر حضرات کے پیش نظر جو چیز ہے وہ "مرکز میں ذمہ داری" کے پر اسرار لفظ سے ظاہر کی جاتی ہے۔ ایسے جوشیلے لفظ جیسے کہ طاقت، خود مختاری، حریت، آزادی انھیں نہیں بھاتے۔ ان کی تو آواز و نسے معلوم ہوتا ہے کہ خطر ناک ہیں۔ قانون دانوں کی زبان اور بحث کا طریقہ

The printed page

‹ Previous page Next page › About this book Open in the reader

Printed page