Urdu book · ڈائری

ڈائری

Urdu book, p. 303

By Maulana Wahiduddin Khan

انہیں بہت پسند ہے، اگرچہ اس سے عوام کے دلوں میں گرمی پیدا نہیں ہوتی۔ تاریخ میں ہمیں اس کی بے شمار مثالیں ملیں گی کہ افراد اور جماعتوں نے عقیدہ اور آزادی کے لئے خطروں کا سامنا کیا اور جان کو بھی داؤ پر لگا دیا۔ مگر اس میں شک ہے کہ ” مرکز میں ذمہ داری“ یا ایسی کسی قانونی اصطلاح کی خاطر کوئی شخص کبھی بھی جان بوجھ کر ایک وقت کا کھانا نہ چھوڑ دے گا یا کسی کی گہری نیند ہلکی ہو جائے گی۔ (میری کہانی حصہ دوم، مترجمہ ڈاکٹر عابد حسین، صفحہ ۲۴۱) نہرو جیسے لوگوں کو بہت جلد عوام میں قیادت مل جاتی ہے ۔ جب کہ دوسری قسم کے لوگوں کو عوامی مقبولیت حاصل نہیں ہوتی ۔ مگر تجربہ یہ بتاتا ہے کہ حقیقی نتائج صرف تندرست پسند لوگوں کے ذریعہ ہی نکلتے ہیں ۔ نہرو جیسے لوگ ہنگامی تاریخ تو بناتے ہیں ، اگر وہ تعمیر ی تاریخ بنانے میں کبھی کامیاب نہیں ہوتے ۔ ۱۵ جولائی ۱۹۸۴ میرے علم اور میرے تجربہ نے مجھے جو باتیں بتائی ہیں ان میں سے ایک یہ ہے کہ تمام بنیادی حقیقتیں لوگوں کو پہلے سے معلوم ہیں ۔ وہ ہر آدمی کے شعور فطرت میں پیوست ہیں ۔ البتہ بیشتر لوگ ” اسٹا لگم “ میں طنا گم رہتے ہیں کہ وہ شعوری طور پر صرف ان حقیقتوں کو پہچان پتے ہیں ، جو ان کے اپنے موافق پڑتی ہوں ۔ اور جو حقیقتیں اپنے خلاف پڑ رہی ہوں ان کو وہ صرف دوسروں کی حد تک دریافت کر پاتے ہیں ، اپنی ذات کے اعتبار سے وہ ان سے بے خبر رہتے ہیں ۔ اسی (obsession) سے اپنے آپ کو اوپر اٹھانے کا نام معرفت ہے ۔ جب آدمی کا یہ حال ہو جائے کہ وہ اپنی ذات سے الگ ہو کر حقیقت کو دیکھ سکے تو وہ گویا عارف بن گیا ۔ یہ معرفت کا وہ درجہ ہے جب کہ آدمی چیزوں کو ویسا ہی دیکھنے لگتا ہے جیسا کہ وہ فی الواقع ہیں (اللھم ارنا الاشیاء كما هي) ۱۶ جولائی ۱۹۸۴ کار ڈیپل ہل (Cordell Hull) کا قول ہے کہ گرمچھ کی ہر گز توہین نہ کرو جب تک تم دریا کو پار نہ کر لو : Never insult an alligator until you have crossed the river.

The printed page

‹ Previous page Next page › About this book Open in the reader

Printed page